وزیر دفاع خواجہ آصف نے عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کے بھائی کے عمران خان کی حمایت میں بیان پر کہا ہے کہ صیہونی اپنے پراجیکٹ کو بچانے کے لیے نکل پڑے ہیں۔
سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں خواجہ آصف نے عمران خان کو یہودی لابی کا آدمی قرار دیا۔
Zionists start rescue mission for their baby.
صیہونی /اسرائیل اپنے پروجیکٹ عمران خان کو بچانے نکل پڑے ۔ https://t.co/Dtl8yP7sQN— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) December 1, 2024
یہ بھی پڑھیں عمران خان سے متعلق صورتحال تشویش ناک ہے، بیٹوں کو بھی بات نہیں کرنے دی جا رہی، جمائما گولڈ اسمتھ
جمائما کے بھائی زیک گولڈ اسمتھ کے بیان کو ری شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ صہیونی اپنے پراجیکٹ کو بچانے کے لیے نکل پڑے ہیں۔
واضح رہے کہ عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کے بھائی زیک گولڈ اسمتھ نے عالمی برادری سے عمران خان کی رہائی کے لیے اپیل کردی ہے۔
زیک گولڈ اسمتھ نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر عالمی برادری کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہاکہ پاکستانی اشرافیہ جانتی ہے اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان پاکستانی عوام کے پسندیدہ ترین لیڈر ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ اطلاعات کے مطابق اس وقت پاکستان میں عمران خان کے لیے صورتحال کافی خطر ناک ہوچکی ہے، یہ لوگ اقتدار اور طاقت کے لیے کچھ بھی کرسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں برطانوی سیاستدان جارج گیلووے نے بھی عمران خان کی زندگی بچانے کی اپیل کردی
زیک گولڈ اسمتھ نے کہاکہ ان عناصر کی کوئی بھی حرکت عمران خان اور پاکستان کے لیے خطرناک ہوسکتی ہے، اب وقت آچکا ہے کہ عالمی برادری عمران خان کے لیے بھرپور آواز اٹھائے۔