معروف اداکار وکرانت میسی نے اداکاری سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیوں کیا؟

پیر 2 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وکرانت میسی ایک باصلاحیت بھارتی اداکار ہیں جو اپنے منفرد انداز اور مختلف کرداروں کی بدولت بھارتی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں نمایاں مقام حاصل کر چکے ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 37 سالہ اداکار نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2025ء میں وہ آخری بار اپنے مداحوں سے ملیں گے۔ وکرانت میسی نے لکھا ہے کہ وہ جیسے جیسے اپنی زندگی میں آگے بڑھ رہے ہیں انہیں احساس ہو رہا ہے کہ بطور شوہر، والد، بیٹے اور اداکار بھی انہیں اپنی کچھ ذمہ داریاں نبھانی ہیں جو وہ پہلے نہیں نبھا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: ’خود کشی کے خیال آتے تھے‘ طلاق کے بعد اے آر رحمان پہلی بار منظرِ عام پر

اداکار نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آنے والے سال 2025ء میں ہم ایک دوسرے سے آخری بار ملیں گے، اس وقت تک کے لیے جب تک مناسب وقت نہیں آ جاتا۔ انہوں نے کہا کہ آخری 2 فلمیں اور کئی سالوں کی یادیں ساتھ ہیں جس کے لیے وہ مداحوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں اور اس پیار کے ہمیشہ مقروض رہیں گے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Vikrant Massey (@vikrantmassey)

واضح رہے کہ وکرانت نے بالی وڈ میں قدم سال 2013 میں فلم ’رابر‘ سے رکھا اور ’ہاف گرل فرینڈ‘ ، ’حسین دلرُبا‘ ، ’لَو ہوسٹل‘ ، ’ 14 پھیرے‘ اور ’بارہویں فیل‘ جیسی سپر ہٹ فلموں میں کردار نبھاتے نظر آئے۔

یہ بھی پڑھیں: منی لانڈرنگ کا الزام، شلپا شیٹی کے گھر چھاپہ، اداکارہ کا کیا موقف ہے؟

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وکرانت میسی ان دنوں اپنی 2 فلموں یار جگری اور آنکھ کی گستاخیاں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور اس کے بعد وہ بھارتی سینما کو الوداع کہہ دیں گے۔

وکرانت میسی کے ریٹائرمنٹ کے اعلان پر جہاں کئی مداح افسردہ ہیں وہیں کئی صارفین کا خیال ہے کہ وکرانت اداکاری سے صرف چند سالوں کا بریک لے رہے ہیں اور جلد ہی اسکرین پر واپسی کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp