ایف بی آر نومبر کے لیے ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام

پیر 2 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نومبر2024 کے لیے ٹیکس وصولی کے اپنے ہدف تک پہنچنے میں ناکام رہا ہے۔ تاہم، اگر دسمبر میں بھی ایف بی آر اپنا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی تو انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پاکستان سے منی بجٹ کا مطالبہ کرسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھاری ٹیکس عائد کیے جانے کے باوجود ایف بی آر ٹیکس وصولی میں مجموعی طور پر 343ارب روپے کی کمی کے ساتھ ٹیکس اہداف تک پہنچنے میں ناکام رہا ہے۔

مزید پڑھیں: ٹیکس ہدف پورا کرنے کے لیے ایف بی آر ملازمین کی ہفتے کی چھٹی ختم

ایف بی آر نے نومبر2024 کے دوران 1ہزار ارب روپے کے ماہانہ ہدف کے مقابلے میں 852ارب روپے اکٹھے کیے ہیں، جس سے 151 ارب روپے کا فرق باقی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 4ماہ کا ٹیکس وصولی کا شارٹ فال 192ارب روپے رہا۔ ایف بی آر نے 2024-25 کے پہلے 5مہینوں کے دوران رواں مالی سال کے جولائی تا نومبر کے لیے مقرر کردہ 4ہزار 639بلین روپے کے ہدف کے مقابلے میں 4ہزار292بلین روپے اکٹھے کیے جو 344بلین روپے کی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خفیہ بینک اکاؤنٹس اور رقم کی واپسی کا کیس، ایف آئی اے اور ایف بی آر سے رپورٹ طلب

واضح رہے ٹیکسیشن اتھارٹی ایف بی آر نے نومبر 2024 میں 851ارب روپے اکٹھے کیے جو نومبر 2023 میں 736ارب روپے کے مقابلے میں 115ارب روپے زیادہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp