وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے ڈاکٹر حافظ اسحاق کو خاتون ساتھی لیکچرر کو ہراساں کرنے پر نوکری سے برطرفی کا حکم دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں مرد کلرک کو ہراساں کرنے پر خاتون کیخلاف شکایت درج
وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت نے لیکچرر عروج ملک کی شکایت پر فیصلہ سناتے ہوئے وفاقی اردو یونیورسٹی کے بزنس ایڈمنسٹریشن کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر حافظ اسحاق پر 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔
وفاقی محتسب کے ترجمان کے مطابق لیکچرر عروج ملک نے پروفیسر حافظ اسحاق کیخلاف شکایت درج کروائی تھی، جس پر شکایت کنندہ کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے وفاقی اردو یونیورسٹی سے 5 دسمبر تک تعمیلی رپورٹ بھی طلب کرلی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:صدر مملک نے ہراسگی کے مجرم کی سزا بڑھا کر نوکری سے برخاستگی قرار دیدی
وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت فوزیہ وقار نے عائد کئے گئے جرمانے کی رقم میں سے 8 لاکھ روپے عروج ملک کو ادا کرنے کا حکم دیتے ہوئے جرمانے کی رقم میں سے بقیہ 2 لاکھ روپے قومی خزانے میں جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔