جی ایچ کیو حملہ کیس: عمران خان سمیت دیگر ملزمان کیخلاف فرد جرم کی کارروائی چھٹی مرتبہ موخر

پیر 2 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں زیر سماعت جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم آج بھی عائد نہ کی جاسکی۔

یہ بھی پڑھیں:جی ایچ کیو حملہ کیس: بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگر افراد پر فردِ جرم کی کارروائی ملتوی

جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی، پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم کی جانب سے عدالت میں 23 اے ٹی اے کی درخواست دائر کردی گئی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کی شق 23 کے تحت جی ایچ کیو حملہ کیس کا مقدمہ انسداد دہشت گردی عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، مقدمہ میں دہشت گردی کی دفعات کا اطلاق نہیں ہوتا، مقدمہ متعلقہ عدالت کو بجھوایا جائے۔

مزید پڑھیں:جی ایچ کیو حملہ کیس میں نامزد ملزمان کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد

عدالت نے وکلا صفائی کی جانب سے دائر حالیہ درخواست کل سماعت کے لیے مقرر کردی ہے، فریقین کل وکلا صفائی کی درخواست پر دلائل دیں گے، سانحہ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp