جی ایچ کیو حملہ کیس میں نامزد ملزمان کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد

پیر 18 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کے تمام ملزمان کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کردی۔

عدالت کی جانب سے ملزمان کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے لیے ڈی جی امیگریشن کو خط بھجوا دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں جی ایچ کیو حملہ کیس: عدالت کا عمران خان کی حاضری ویڈیو لنک سے لگوانے کا حکم

عدالت کے مطابق جی ایچ کیو حملہ کیس میں نامزد ملزمان کی بیرون ملک روانگی عدالتی اجازت سے مشروط ہے، ملزمان کے بیرون ملک سفر پر پابندی اے ٹی سی ایکٹ کی دفعہ 28 اے کے تحت عائد کی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جی ایچ کیو حملہ کیس کے سلسلے میں انسپکشن نوٹ بھی اپنے دستخط کے ساتھ وصول کرلیا ہے۔ اس موقع پر وکلا صفائی کی جانب سے اعتراض اٹھایا گیا کہ ملزمان کی فہرست میں عمران خان کا نام موجود نہیں تھا، یہ دستاویز ٹمپرڈ شدہ ہے۔

یاد رہے کہ عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کے ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 25 نومبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔ مقدمے میں نامزد 23 ملزمان کو اشتہاری قرار دے کر دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے گئے ہیں۔

23 اشتہاری ملزمان میں پی ٹی آئی رہنما مراد سعید، ذلفی بخاری، شہباز گل اور دیگر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں آئین میں کہاں لکھا ہے کہ جی ایچ کیو کے سامنے احتجاج کرنا جرم ہے؟ عمران خان

یہ بھی یاد رہے کہ جی ایچ کیو حملہ کیس میں 120 ملزمان ٹرائل کا سامنا کرنا کررہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 45 روز کی توسیع پر اتفاق

ڈیزل اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمتوں میں 5،5 روپوں کی کمی کردی گئی

امریکا نے پولینڈ میں 4 ہزار فوجیوں کی تعیناتی کا منصوبہ منسوخ کردیا

فاطمہ ثنا کا ایک اور سنگ میل: صرف 15 گیندوں پر نصف سینچری بناکر ٹی 20 کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

ڈاکٹر انعم فاطمہ پر ٹرولنگ، پی ٹی آئی کا خواتین کے ساتھ رویہ ایک بار پھر آشکار

ویڈیو

کوکین کوئین کے خلاف اگر منشیات اور اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہوجائے تو مجموعی طور پر کتنی سزا ہوسکتی ہے؟

امریکا چین مذاکرات میں تجارت پر بات، اور روبیو کے نام سے جڑا دلچسپ معاملہ، آبنائے ہرمز بھی زیرِ بحث

پاکستان کا پہلا پانڈا بانڈ اجرا، وزیر خزانہ نے چین کے ساتھ مالی تعاون کو تاریخی سنگ میل قرار دے دیا

کالم / تجزیہ

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں

کبھی آپ نے ‘ناکامی’ کی تقریب منائی ہے؟

زخمی کھلاڑی کی شاندار اننگز