قومی کرکٹر فہیم اشرف نے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش

پیر 2 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی آل راؤنڈر فہیم اشرف کے ہاں جڑواں بیٹوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ قومی کرکٹر کے والد نے فہیم اشرف کے بیٹوں کی آمد کی تصدیق کرتے ہوئے مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی۔ فہیم اشرف کے والد نے بتایا کہ ان کے بیٹے کے ہاں جڑواں بیٹوں کی پیدائش ہوئی ہے اور دونوں بچے اور ماں صحت مند ہیں۔

انہوں نے پوتوں کی پیدائش پر خوشی کا اظہار کیا اور چاہنے والوں سے ان کے خاندان کو دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست کی۔

یہ بھی پڑھیں: ’ڈومیسٹک کرکٹ: دوستی یاری میں امپائر سے بچ جاتے ہیں‘، فہیم اشرف کے بیان نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر کے بھائی کا کہنا ہے کہ فہیم اشرف گلوبل لیگ کھیلنے کے لیے جنوبی امریکا میں ہیں وہ 2 دن بعد پاکستان واپس پہنچیں گے پھر بچوں کے نام رکھے جائیں گے۔

واضح رہے کہ فہیم اشرف کی شادی 25 نومبر 2023 کو  نارووال کے رانا شبیر کی صاحبزادی سے ہوئی تھی۔

آل راؤنڈر فہیم اشرف نے 99 انٹرنیشنل میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی جہاں انہوں نے تینوں فارمیٹس میں 3176 رنز بنائے جبکہ 87 وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں: مجھے بھائی کیوں کہا؟ فہیم اشرف کا افتخار احمد سے مُسکراتا شکوہ

فہیم اشرف نے پہلی بار 2017 چیمپیئنز ٹرافی کے دوران بنگلہ دیش کے خلاف وارم اپ میچ میں 30 گیندوں پر 64 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر دنیا کی توجہ حاصل کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل