پاکستان میں مہنگائی ساڑھے 6 سال کی کم ترین سطح پر

پیر 2 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزارتِ خزانہ کے مطابق رواں برس گزشتہ ماہ نومبر میں مہنگائی کی شرح 4.9 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے جو گزشتہ 6 سال سے زائد عرصہ کے دوران ریکارڈ کی گئی کم ترین سطح ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آنے والے دنوں میں شرح سود اور مہنگائی میں مزید کمی آئےگی، وزیر خزانہ نے خوشخبری سنادی

وزارت خزانہ کے ایک اعلامیہ کے مطابق اکتوبر 2024 میں ملک میں مہنگائی کی شرح 7.20 فیصد تھی جبکہ رواں مالی سال جولائی تا نومبر اوسط مہنگائی کی شرح 7.88 فیصد رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اسی عرصہ کے دوران مہنگائی 28.62 فیصد تھی، وزارتِ خزانہ کے مطابق مہنگائی میں کمی کے پیشِ نظرملکی مانیٹری پالیسی میں مزید نرمی متوقع ہے۔

مزید پڑھیں:مہنگائی پر قابو پانے کے لیے کیا پنجاب میں نئی فورس بنائی جائے گی؟

وزارتِ خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق آئندہ مہینوں میں مالی صورتحال مزید مستحکم ہونے کی امید ہے کیونکہ حکومت پاکستان کے لیے قرضوں پر سود کی مد میں بڑی بچت متوقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp