نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے شہریوں کے لیے بجلی سستی کردی۔
یہ بھی پڑھیں آئی پی پیز سے مذاکرات: عوام کو سستی بجلی کب ملے گی؟
نیپرا کی جانب سے کراچی کے صارفین کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 18 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی ہے۔
نپیرا نے ستمبر 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت کم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دسمبر کے بلوں میں کے الیکٹرک صارفین کو ریلیف دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں کراچی کے لیے 9.8 روپے فی یونٹ بجلی کی فراہمی کی پیشکش
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ماہانہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر اس کمی کا اطلاق نہیں ہوگا۔