وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج شوکت عزیز صدیقی کو چیئرمین قومی کمیشن برائے صنعتی تعلقات (این آئی آر سی) تعینات کردیا۔
یہ بھی پڑھیں اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی ختم، ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری
وفاقی کابینہ نے شوکت عزیز صدیقی کی تعیناتی کی منظوری دے دی، جس کے بعد باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق شوکت عزیز صدیقی کو 3 سال کے لیے چیئرمین نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن (این آئی آر سی) تعینات کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ شوکت عزیز صدیقی کو 2018 میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کے عہدے سے برطرف کردیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں اداروں کی مداخلت پر بولنے پر ججز نے ساتھ دینے کے بجائے میرا سماجی بائیکاٹ کیا، شوکت عزیز صدیقی
بعد ازاں سپریم کورٹ آف پاکستان نے رواں برس مارچ میں ان کی برطرفی کو کالعدم قرار دیا، جس کے بعد وہ بطور جج ہائیکورٹ ریٹائرمنٹ کے تمام واجبات کے اہل قرار پائے تھے۔













