زمبابوے کیخلاف دوسرا ٹی20 آج، پاکستان کا وننگ کمبینیشن برقرار

منگل 3 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 3 ٹی20 انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ  آج کوئنز اسپورٹس کلب بلاوائیو میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی وقت کے مطابق میچ شام ساڑھے 4 بجے شروع ہوگا۔

دوسرے ٹی20 کے لیے پاکستان پلیئنگ الیون کا اعلان بھی کردیا گیا ہے جس کے مطابق سلمان علی آغا کپتان ہوں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں صائم ایوب، عمیر بن یوسف، عثمان خان، طیب طاہر، عرفان خان، جہانداد خان، عباس آفریدی، حارث رؤف، ابرار احمد اور سفیان مقیم شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: زمبابوے کو 57 رنز سے شکست، پاکستان نے پہلا ٹی20 جیت لیا

پاکستان کی ٹیم کو 3 میچوں کی سیریز میں زمبابوے کے خلاف ایک۔صفر کی برتری حاصل ہے۔ 3 ٹی20 میچز کی سیریز میں میزبان سکواڈ کی قیادت سکندر رضا کررہے ہیں۔

گرین شرٹس نے پہلے ٹی20 میچ میں زمبابوے کو 57 رنز سے شکست دی تھی۔ اس سے قبل پاکستان ٹیم نے میزبان زمبابوے کی ٹیم کو 3 و ن ڈے میچوں کی سیریز میں 1-3 سے شکست دی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی20 میچ 5 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انٹرنیشنل باکسنگ چیمپیئن شپ 2025 اختتام پذیر، محمد وسیم نے ورلڈ گولڈ بینٹم ویٹ ٹائٹل جیت لیا

صبا فیصل کے کاسمیٹک پروسیجرز کی ویڈیوز وائرل، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

کراچی: کمسن ابراہیم کی لاش تلاش کرنے والے تنویر کو پولیس کا اعزاز، ریسکیو دعوؤں پر سوالات اٹھ گئے

صدر ٹرمپ رواں ہفتے فیفا ورلڈ کپ کے فائنل ڈرا میں شریک ہوں گے، وائٹ ہاؤس

 جنگ شروع کی تو مذاکرات کے لیے کوئی نہیں بچے گا، پیوٹن کی یورپ کو سخت وارننگ

ویڈیو

کتاب ہر ہاتھ میں، بلوچستان حکومت کا ’کتاب گاڑیوں‘ کا منفرد منصوبہ

کوئٹہ کی سلیمانی چائے، سرد شہر کی گرم پہچان اور روایتی ذائقہ

چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کے معاملے پر شہباز شریف نواز شریف سے کیوں نہ ملے؟

کالم / تجزیہ

دنیا بھر میں افغان طالبان کے خلاف ماحول بنتا جا رہا ہے

کرکٹ کا سچا خادم اور ماجد خان

بابر اعظم کو ‘کنگ’ کیوں کہا جاتا ہے؟