ٹرانسفارمر گرنے سے شہری زخمی، کے الیکٹرک کو 92 لاکھ ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

جمعرات 13 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کی مقامی عدالت نے کھمبوں پر نصب بجلی کے ٹرانسفارمر گرنے سے زخمی شہری کی جانب سے ہرجانہ طلب کرنے کے حق کو تسلیم کرتے ہوئے کے الیکٹرک کو متاثرہ شہری کو 92 لاکھ روپے ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

سٹی کورٹ کراچی کے سینیئر سول جج رزاق حسین نے ٹرانسفارمر گرنے سے شہری کے زخمی ہونے کے کیس میں کے الیکٹرک کے خلاف غفلت برتنے پر بڑا حکم دیتے ہوئے متاثرہ شہری عاصم امام کو ایک ماہ میں 92 لاکھ روپے ہرجانہ کی مد میں ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

درخواست گزار کے وکیل عثمان فاروق نے دورانِ سماعت عدالت کو بتایا کہ اورنگی ٹاؤن کے علاقہ صادق آباد میں 15 نومبر 2018ء کو کے الیکٹرک کی غفلت کے باعث بجلی کے ٹرانسفارمر گرنے کا واقعہ پیش آیا، جس میں عاصم امام بری طرح زخمی ہوگئے تھے۔

درخواست گزار کے وکیل کے مطابق نہ صرف اس حادثہ میں عاصم امام بری طرح زخمی ہوئے بلکہ آج تک ان کے جسم کے کئی حصے ناکارہ ہیں۔

وکیل عثمان فاروق نے عدالت سے کے الیکٹرک پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا تھا کہ متاثرہ شہری کو کم از کم ہرجانہ کی رقم ادا کی جائے تاکہ ان کی معاشی مشکلات کا ازالہ ہوسکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp