وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اعلان کیا ہے کہ معذوروں کی مدد کے لیے’کمک پروگرام‘ کو وسعت دی جائے گی۔
میر سرفراز بگٹی نے عالمی یوم معذوران کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ ہاؤس کے دروازے معذور افراد کے لیے ہر وقت کھلے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کی ہر باصلاحیت اور پوزیشن ہولڈر طالبہ کو پنک اسکوٹی دیں گے، وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی
انہوں نے کہا کہ پالسیوں میں معذور افراد کی شرکت یقینی بنائیں گے اور 20 دنوں میں معذور افراد کے لیے قوانین کو حتمی شکل دی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ معذور افراد کی مکمل سرپرستی کریں گے جبکہ آئندہ مالی سال میں معذوروں کے لیے الگ بجٹ رکھیں گے۔
مزید پڑھیے: بلوچستان میں میرٹ پر بھرتیاں کی جائیں گی، سرفراز بگٹی
انہوں نے ہدایت دی کہ معذور افراد کی سہولت کے لیے غیر ضروری اسپیڈ بریکرز ختم کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ معذور افراد کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ معذور خواتین کو پنک اسکوٹی فراہم کی جائیں گی جبکہ معذور افراد کی اسکالرشپ میں 100 فیصد اضافے بھی کیا جائے گا۔