اب چیٹ جی پی ٹی پر بھی اشتہارات کی بھرمار نظر آئے گی؟

منگل 3 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اوپن اے آئی اپنے مقبول چیٹ جی پی ٹی  میں اشتہارات شامل کرنے پر غور کر رہی ہے۔

فائنانشل ٹائمز کے مطابق کمپنی اشتہار سے تعاون یافتہ کاروباری ماڈل کی تلاش کر رہی ہے لیکن اشتہارات کہاں اور کب ظاہر ہوں گے اس بارے میں ابھی کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل سے ٹکر، اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی ویب براؤزر لانچ کرنے کا فیصلہ

کمپنی کی چیف فنانس افسر سارہ فرائیر کے مطابق فی الحال اشتہارات متعارف کرانے کا کوئی فعال منصوبہ نہیں ہے لیکن کمپنی میں اس آئیڈیا  پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔

اوپن اے آئی نے حال ہی میں شیوکمار وینکٹ رامن کی خدمات حاصل کی ہیں جو کہ اشتہارات میں نمایاں تجربہ رکھنے والے گوگل کے سابق ایگزیکٹو ہیں۔

اس اقدام سے کمپنی کے اشتہار پر مبنی ریونیو ماڈل کی طرف ممکنہ تبدیلی کے بارے میں قیاس آرائیوں کو مزید تقویت ملتی ہے۔

مزید پڑھیے: چیٹ جی پی ٹی سے ’بریک اپ‘ لیٹر لکھوانا کتنا مہنگا پڑسکتا ہے؟

اوپن اے آئی نے بنیادی طور پر سبسکرپشن فیس پر انحصار کیا ہے تاکہ اس کے جنریٹیو اے آئی ٹولز کی ترقی کے لیے فنڈز فراہم کیے جا سکیں۔ تاہم ان ماڈلز کو بنانے اور چلانے سے وابستہ بے پناہ اخراجات نے کمپنی کی طویل مدتی پائیداری کے بارے میں خدشات کو جنم دیا ہے۔

سرمایہ کاروں کی مالی اعانت کے ساتھ اوپن اے آئی متبادل آمدنی کے سلسلے تلاش کر رہی ہے۔ ایک ممکنہ آپشن اشتہارات متعارف کروانا ہے تاہم یہ ایک ایسا اقدام جس پر ملے جلے ردعمل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اوپن اے آئی کے بانی سیم آلٹمین کا کہنا ہے کہ یہ ایک آخری آپشن ہوگا۔

مزید پڑھیں: اب چیٹ جی پی ٹی بوٹ ملازمت تلاش کرنے والوں کی کس طرح مدد کرے گا؟

انہوں نے اشتہارات کے حوالے سے اپنی ناپسندیدگی ظاہر کی۔ انہیں اے آئی پر اشتہارات ڈالنے پر ممکنہ منفی اثرات کے حوالے سے تشویش ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp