اب چیٹ جی پی ٹی بوٹ ملازمت تلاش کرنے والوں کی کس طرح مدد کرے گا؟

جمعرات 2 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پروفیشنل نیٹ ورک کمپنی لنکڈاِن نے ملازمت کی تلاش کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) سے چلنے والے ٹولز متعارف کروائی ہیں، لنکڈاِن کی یہ آرٹیفیشل چیٹ بوٹ ورچوئل کیریئر کوچ کے طور پر کام کرے گی جس سے لوگوں کے لیے ملازمت کے مواقع پیدا ہوں گے، یہ چیٹ بوٹ ملازمت تلاش کرنے میں لوگوں کی مدد بھی کرے گی۔

لنکڈاِن کے چیف پروڈکٹ آفیسر ٹومر کے مطابق لنکڈاِن کی چیٹ بوٹ ورچوئل کیریئر کوچ کے طور پر کام کرے گی، کمپنی نے ایسے چیٹ جی پی ٹی ٹولز متعارف کروائے ہیں جن کا مقصد صرف ملازمت کی معلومات فراہم کرنا نہیں ہے بلکہ لوگوں کو اعتماد بھی فراہم کرنا ہے، یہ ملازمت کے متلاشیوں کے لیے ملازمت کی تلاش میں آسانیاں پیدا کرے گا۔

تاہم ملازمت کی تلاش کی خصوصیت صرف پریمیم لنکڈاِن اراکین کے لیے دستیاب ہے، کمپنی ‘ٹیک ویز’ بھی شروع کر رہی ہے، چیٹ بوٹ لوگوں سے بات کرے گی اور ان کو مشورے دے گی کہ ان کے لیے کون سی ملازمت بہتر ہے اور میسر ہے۔

یاد رہے کہ لنکڈاِن کو ان دنوں خسارے کا سامنا ہے جس کے باعث کمپنی نے حالیہ دنوں میں مزید 668 ملازمین کو نوکری سے نکال دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

ویڈیو

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں