وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے فرانسیسی صدرایمانوئل میکرون کے ساتھ ملاقات کی ہے، ملاقات میں وزیر اعظم نے ’کوپ کانفرنس‘ کے انعقاد میں فرانس کی حمایت پر فرانسیسی صدر کا شکریہ ادا کیا اورمختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیا ہے۔
Held a most warm and productive meeting with the French President Emmanuel Macron @EmmanuelMacron on the sidelines of the water summit in Riyadh.
I thank the French President for his strong support in organizing our climate resilience conference in Geneva. Both of us agreed on… pic.twitter.com/bLm0DqB1gm
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) December 3, 2024
منگل کو سماجی رابطے کی ویٹ سائٹ ’ایکس ڈاٹ کام‘ پر وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ انہوں نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ’ون واٹر سمٹ‘ کے دوران سائٹڈ لائن پرفرانسیسی صدرایمانوئل میکرون کے ساتھ انتہائی مثبت، گرمجوشی اور نتیجہ خیزملاقات کی ہے۔
وزیر اعظم نے لکھا کہ ’میں جنیوا میں موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق کانفرنس کے انعقاد میں مضبوط حمایت پرفرانسیسی صدرکا شکریہ ادا کرتا ہوں‘۔
وزیر اعظم نے لکھا کہ ’دونوں رہنماؤں نے زراعت، لائیو سٹاک، آئی ٹی، ہنرمندی کے فروغ اور پینے کے صاف پانی کے شعبوں میں بالخصوص بزنس ٹو بزنس رابطوں کے ذریعے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم منگل کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ’ون واٹر سمٹ‘ کے سربراہی اجلاس میں پہنچے جہاں انہوں نے فرانسیسی صدر سے ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔
اس سے قبل وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے سعودی عرب کے دارالحوکمت ریاض میں ون واٹر سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانی کے وسائل کو محفوظ رکھنے کے لیے اہم اقدامات ناگزیر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں وزیراعظم شہباز شریف ون واٹر سمٹ میں شرکت کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے
انہوں نے کہاکہ اس وقت پانی کی کمی دنیا کا سب سے بڑا چیلنج ہے، ماحولیاتی تبدیلی کے باعث پانی کی کمی سے خشک سالی بڑھ رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا، پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ ون واٹر سمٹ کے انعقاد پر ہم ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے شکر گزار ہیں۔
قبل ازیں سعودی عرب کے شہر ریاض پہنچنے پر ریاض کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمان بن عبد العزیز نے وزیراعظم کا کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔
یہ بھی پڑھیں بطور وزیراعظم شہباز شریف اب تک سعودی عرب کے کتنے دورے کرچکے؟
اس موقع پر پاکستان کے سعودی عرب میں سفیر احمد فاروق، پاکستانی و سعودی اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔