آئین کی گولڈن جوبلی: 50 روپے مالیت کے یادگاری سکہ کا اجرا

جمعرات 13 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے  1973ء کے آئین  کی گولڈن جوبلی کے موقع پر اسٹیٹ بینک 50 روپے کا  یادگاری سکہ 14 اپریل بروز جمعہ سے جاری کرے گا۔

2023ء اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کی گولڈن جوبلی کا سال ہے۔ اس خصوصی موقع کی مناسبت سے  وفاقی حکومت نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان  کو 50 روپے کا یادگاری سکہ جاری کرنے  کی اجازت دی ہے۔

پاکستان کی قومی اسمبلی کی جانب سے متفقہ طور پر آئین 10 اپریل 1973ء کو منظور کیا گیا تھا۔ پاکستان کے  اعلیٰ ترین قانون کی حیثیت کے حامل اس دستاویز کو 1973ء کے آئین کے طور پر بھی یاد رکھا جاتا ہے۔

’اس آئین کا مقصد پاکستان کے قانون، سیاسی ثقافت اور نظام کو رہنمائی فراہم کرنا ہے۔ اس میں ریاستی خدوخال کا تعین کیا گیا ہے اور  یہ  آبادی کے  بنیادی حقوق کے تحفظ اور ہر پاکستانی شہری  کی سلامتی کی ضمانت دیتا ہے۔‘

اسٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق یہ یادگاری سکہ 14 اپریل  2023ء سے  اسٹیٹ بینک اور بینکنگ سروسز کارپوریشن  کے فیلڈ دفاتر کے تمام تبادلہ  کاؤنٹرز سے جاری کیا جائے گا۔

سکے کی شکل  گول   ہے  جسے 30 ملی میٹر  سمت کے ساتھ  نقش  کیا گیا ہے۔ اس کا وزن 13.5 گرام اور یہ 75 فیصد تانبے اور 25 فیصد نکل کے دھاتی اجزا پر مشتمل ہے۔

50 روپے کے یادگاری سکے کے دھاتی اجزا، شکل ، سمت اور ڈیزائن درج ذیل ہیں۔

سامنے کا رخ

سکے کے سامنے کے رخ  کے درمیان میں  بڑھتا ہوا ہلالی  چاند اور پانچ  نوکوں پر مشتمل  ستارہ  دیا گیا ہے، جس کا رخ شمال مغرب کی طرف ہے۔ سکے کے دائرے کے ساتھ چاند  ستارے کے اوپر ’اسلامی جمہوریہ پاکستان‘ کے الفاظ اردو اسکرپٹ میں  کندہ کیے گئے ہیں۔

چاند کے  نیچے اور  گندم کی اوپر کو اٹھتی ہوئی  دو شاخوں  کے اوپر سکے کے اجرا کا سال 2023 تحریر  ہے۔ سکے کی ظاہری مالیت ’50‘ ابھرے ہوئے اعداد میں اور ’روپیہ ‘ اردو اسکرپٹ میں بالترتیب چاند ستارے کے دائیں اور بائیں جانب تحریر کیے گئے ہیں۔

 

پچھلا رخ

سکے کی پچھلی طرف  اور  مرکز میں’ آئین اسلامی جمہوریہ پاکستان‘ کے عنوان سے  کتاب کی تصویر انگریزی اسکرپٹ کے ساتھ دکھائی گئی ہے۔ اس تصویر   کے اوپر دائرے کے ساتھ  اردو اسکرپٹ میں ’آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی‘ کے الفاظ درج ہیں۔

تصویر کے نیچے ’1973-2023‘ اعداد میں  سکے کے دائرے کے ساتھ درج ہے، جو گولڈن جوبلی تقریبات کی مدت کو ظاہر کرتا ہے۔ فنکارانہ عددی الفاظ  میں ’50‘ اور اردو میں  لفظ ’سال‘ بالترتیب سکے کے  دائیں اور بائیں جانب تحریر ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟