مولانا فضل الرحمان نے مدارس بل پر دستخط کے لیے 7 دسمبر کی ڈیڈلائن دے دی

منگل 3 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مدارس بل پر دستخط کے لیے 7 دسمبر کی ڈیڈلائن دے دی۔

یہ بھی پڑھیں صوبے کو مرکز سے لڑانے کے حق میں نہیں، مولانا فضل الرحمان کی خیبرپختونخوا حکومت پر تنقید

سربراہ جے یو آئی سے لاہور میں پارٹی رہنما حافظ بلال درانی نے ملاقات کی، اس موقع پر مدارس بل کے حوالے سے معاملات زیربحث آئے۔

اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ اگر صدر نے 7 دسمبر تک مدارس بل پر دستخط نہ کیے تو 8 دسمبر کو پشاور میں آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔ پارلیمنٹ سے منظور شدہ مدارس بل پر دستخط نہیں کیے جارہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ حکومت کی جانب سے اپنی مرضی کی قانون سازی کرلی گئی، بتایا جائے ابھی تک مدارس بل پر دستخط کیوں نہیں کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے کے حق میں نہیں، پیپلزپارٹی کے بعد مولانا فضل الرحمان کی بھی مخالفت

واضح رہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کے وقت مولانا فضل الرحمان کی تجویز پر مدارس بل بھی دونوں ایوانوں سے پاس ہوا تھا، لیکن ابھی تک صدر نے اس پر دستخط نہیں کیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آسٹریلیا میں اسلحہ کی تعداد میں 25 فیصد اضافہ، حکومت متحرک

ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نے معروف کاروباری شخصیت بیٹینا اینڈرسن سے منگنی کرلی

ٹرمپ مغربی کنارے کے الحاق کی اجازت نہیں دیں گے اور وہاں تشدد ختم ہونے کا مطالبہ کرتے ہیں، جینیفر لوکیٹا

سعودی عرب کے شمالی علاقوں میں برفباری

واریئر ڈیویڈنڈ: ٹرمپ نے لاکھوں امریکی فوجیوں کو فی کس 1,776 ڈالر دینے کا اعلان کردیا

ویڈیو

لیدر ٹیک بنگلادیش 2025 ڈھاکا میں پاکستانی لیدر مصنوعات کی نمائش

لیاری میں رحمان بلوچ کا ڈیرہ جہاں لوگ اپنے مسائل حل کرانے آتے تھے

احتساب کا عمل شروع، ججز، اینکرز اور بڑی شخصیات کے گرد گھیرا تنگ

کالم / تجزیہ

منرو ڈاکٹرائن اور اس کی بگڑتی شکلیں

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی