’گیس مہنگی کرو‘، آئی ایم ایف نے پاکستان کو ڈیڈ لائن دیدی

بدھ 4 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مہنگائی سے لڑتے عوام کے لیے گیس مزید مہنگائی ہونے کی نوید، آئی ایم ایف نے ڈیڈ لائن دیدی۔

یہ بھی پڑھیں:آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کا ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا اعلان

گھریلو گیس کے نرخوں میں مزید اضافے کے حوالے سے  آئی ایم ایف حکومت کو 15 فروری 2025 تک کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔

آئی ایم ایف کی جانب سے اس دباؤ کے بعد خدشہ ہے کہ دی گئی ڈیڈ لائن تک گیس نرخوں میں اضافہ ہوجائیگا، تاہم ابھی تک اوگرا کی جانب سے گیس نرخوں سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

یاد رہے کہ گیس کمپنیوں کی جانب سے اوگرا سے گیس 53.47 فیصد مہنگی کرنےکی درخواست کی گئی تھی۔ اوگرا نے سرکاری گیس کمپنیوں کی درخواست پر نومبر میں سماعت کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp