آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کا ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا اعلان

ہفتہ 30 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے دسمبر کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا اعلان کردیا ہے۔

نئے نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت 254 روپے 30 پیسے مقرر کی گئی ہے جس میں ایک روپے 32 پیسے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے۔

اس کے نتیجے میں 11.8 کلو گرام کے گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت اب 3079 روپے ہو گئی ہے۔ نومبر میں اسی سلنڈر کی قیمت 2,999.47 روپے تھی، جس میں 79.53 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ قیمتوں میں اس اضافے سے گھریلو توانائی کی لاگت پر مزید اثر پڑنے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایل پی جی کی قیمت میں 7 روپے 31 پیسے فی کلو اضافے کا اعلان

دوسری جانب وفاقی حکومت کی جانب سے دسمبر 2024 کے لیے آئندہ 15 روزہ جائزے کے دوران پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر نظر ثانی متوقع ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان 30 نومبر کی رات کو کیا جائے گا جس کا اطلاق یکم سے 15 دسمبر تک ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 15 پیسے، ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کو ممکنہ اضافے کا بنیادی عنصر قرار دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ ہفتہ کے روز  30 نومبر کو کیا جائے گا۔ وزارت پیٹرولیم، وزارت خزانہ کے لیے سفارشات تیار کر رہی ہے اور نئی قیمتوں کا اعلان وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیراعظم شہباز شریف کی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

اس وقت پیٹرول کی قیمت 248.38 روپے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 255.14 روپے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 147.51 روپے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت 161.54 روپے فی لیٹر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایل پی جی کے گھریلو سلینڈر کی قیمت میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

متوقع تبدیلیوں سے صارفین اور صنعتوں دونوں پر اثر انداز ہونے کا امکان ہے کیونکہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ مقامی مارکیٹوں پر اثر انداز ہوتا رہتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی کانگریس کا کنٹرول کس کے پاس ہوگا؟ وسط مدتی انتخابات کے لیے پولنگ جاری

آن لائن کھیلوں اور سوشل میڈیا پر بچوں کے لیے خطرناک جال، گروہ کیسے کام کرتے ہیں؟

شیشے کے گھر میں بیٹھ کر پتھر نہ برسائیں، مسلم لیگ (ق) کا مریم نواز کے بیان پر ردعمل

مفتی محمود مرکز کی تعمیر اور زمین سے متعلق دستاویزات سامنے آگئے، ثمر ہارون بلور

ڈیڑھ صدی پہلے انسانوں کا جسم آج کے مقابلے میں زیادہ گرم تھا، سائنسدانوں نے حیران کن تبدیلی کی وجہ جان لی؟

ویڈیو

عمران خان سے وکیل کی ملاقات، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی پر کیا ردعمل ظاہر کیا؟

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، پشاور میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا