تربت میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

جمعرات 13 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان میں تربت کے علاقے ہوشاب روڈ پر خفیہ اطلاع کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کر کے تین دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر بلوچستان میں تربت کے علاقے ہوشاب روڈ پر دہشتگردوں کے ٹھکانے پرآپریشن کیا گیا، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں تین دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

http://ڈی آئی خان،سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ 3دہشت گرد ہلاک،3جوان شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق مسلسل نگرانی اور جاسوسی کے باعث دہشتگردوں کے ٹھکانے کی نشاندہی کی گئی، ہیلی کاپٹر کے ذریعے سیکیورٹی فورسز کو ٹارگٹ پر پہنچایا گیا اور اس دوران فرار کے تمام راستوں کی ناکہ بندی کر دی گئی تھی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے پہنچتے ہی دہشتگردوں کی جانب سے فائرنگ شروع کر دی گئی جوابی کاروائی کے نتیجے میں 3 دہشت گرد مارے گئے، دوران آپریشن بڑی تعداد میں گولہ بارود اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ قوم کی حمایت سے بلوچستان کے امن و استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنائیں گئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp