وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی گاڑی کو لاہور میں کینال روڈ پر حادثہ پیش آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں عوام نے فساد اورانتشار کی کال کو مسترد کردیا، عظمیٰ بخاری
اطلاعات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری حادثے میں محفوظ رہیں، تاہم ان کے گھٹنے پر چوٹ آئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق عظمیٰ بخاری پنجاب یونیورسٹی میں ہونہار اسکالر شپ پروگرام میں شرکت کے لیے جارہی تھیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلی گاڑی کی اچانک بریک لگنے کے باعث رکشا 3 گاڑیوں کی زد میں آیا، حادثے میں صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ کی گاڑی بھی ہٹ ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں غیرسیاسی خاتون جلسے جلوسوں کی منصوبہ بندی کرتی ہے، عظمیٰ بخاری کی بشریٰ بی بی پر تنقید
وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری اور رمیش سنگھ اپنی اپنی سرکاری گاڑیوں میں سوار تھے، حادثے میں وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ بھی محفوظ رہے۔