’اپنا گھر اسکیم‘، خیبرپختونخوا کے کم آمدن افراد کو 15 لاکھ روپے تک بلاسود قرض دینے کا فیصلہ

بدھ 4 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا حکومت نے کم آمدن افراد کو معیاری رہائش کی فراہمی کے لیے 15 لاکھ روپے تک کے بلاسود قرضے دینے کا فیصلہ کرلیا۔

احساس اپنا گھر اسکیم پر عمل درآمد کے لیے محکمہ ہاؤسنگ اور بینک آف خیبر کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوئے، تقریب میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں اپنا گھر اپنی چھت اسکیم: کیا غیر شادی شدہ افراد بھی قرض لے سکتے ہیں؟

صوبائی کابینہ کے اراکین ڈاکٹر امجد علی خان اور مزمل اسلم کے علاوہ متعلقہ محکموں اور بینک آف خیبر کے حکام نے تقریب میں شرکت کی۔

اسکیم کے تحت کم آمدن والے افراد کو نئے گھر کی تعمیر یا موجودہ گھر کی توسیع و مرمت کے لیے 15 لاکھ روپے تک کے بلاد سود قرضے دیے جائیں گے۔

اس اسکیم پر 4 ارب روپے کی لاگت آئے گی، جبکہ قرضوں کی واپسی کے لیے 7 سال پر مشتمل آسان شیڈول تجویز کیا گیا ہے، جس کے مطابق قرضہ واپسی کی ماہانہ قسط زیادہ سے زیادہ 18 ہزار روپے تک ہوگی۔

یہ اسکیم ریوالونگ فنڈز سسٹم کے تحت آئندہ 7 سالوں تک جاری رہے گی۔ اس اسکیم کے تحت قرضوں کے حصول کے لیے اپنی ملکیتی زمین کا ہونا ضروری ہے۔

شفافیت کے عمل کو ہر لحاظ سے یقینی بنائیں گے، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہاکہ لوگوں کو رہائش کی معیاری سہولیات کی فراہمی موجودہ صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، احساس اپنا گھر اسکیم کا اجرا اس سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ موجودہ صوبائی حکومت کا ایک اور فلاحی منصوبہ ہے، اس پروگرام کے تحت صوبے کے کم آمدنی والے لوگوں کو معیاری رہائشی سہولیات فراہم کرنے کے لیے بلاسود قرضے فراہم کئے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ اس پروگرام پر عملدرآمد سے نہ صرف کم آمدنی والے لوگوں کو رہائش کی معیاری سہولیات فراہم ہوں گی بلکہ ان کے سماجی اور معاشی حالات کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔

انہوں نے کہاکہ اسکیم کے تحت بلاسود قرضوں کی فراہمی کے عمل میں شفافیت کو ہر لحاظ سے یقینی بنایا جائے، اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ یہ قرضے صرف حقدار لوگوں کو ملیں۔

یہ بھی پڑھیں خیبرپختونخوا کی ’احساس نوجوان اسکیم‘: چھوٹے کاروبار کے لیے بلاسود قرضے کا بڑا منصوبہ شروع

علی امین گنڈاپور نے کہاکہ احساس پروگرام کے تحت صوبائی حکومت نے دیگر فلاحی منصوبے بھی شروع کیے ہیں، ان منصوبوں میں احساس نوجوان، احساس ہنر اور احساس روزگار پروگرام شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت کی ’7 سسٹرز‘ کو کاٹ کے رکھ سکتے ہیں، بنگلہ دیشی رہنما کی بھارت کو دھمکی

فٹبالر لیونل میسی نے دورہ بھارت سے متعلق ویڈیو شیئر کردی، کسی سیاستدان کو جگہ نہیں دی

سڈنی واقعے پر پاکستان کے خلاف منظم ڈس انفارمیشن پھیلائی گئی، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ

سڈنی حملے کے مرکزی کردار ساجد اکرم کا بھارتی پاسپورٹ منظرِ عام پر آ گیا

دوست ممالک کی کوششوں سے کابل میں افغان علما کا جرگہ، پاکستان کا خیر مقدم اور امن کے قیام پر زور

ویڈیو

پنجاب یونیورسٹی: ’پشتون کلچر ڈے‘ پر پاکستان کی ثقافتوں کا رنگا رنگ مظاہرہ

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 4 بین الاقوامی فٹبالر بھائی مزدوری کرنے پر مجبور

فیض حمید کے بعد اگلا نمبر کس کا؟ وی ٹاک میں اہم خبریں سامنے آگئیں

کالم / تجزیہ

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی

بہار میں مسلمان خاتون کا نقاب نوچا جانا محض اتفاق نہیں