متحدہ عرب امارات جانے والوں کے لیے کیریکٹر سرٹیفیکیٹ کیسے اور کہاں سے بنے گا؟

جمعرات 5 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں کے حوالے سے منفی خبریں زیر گردش ہیں کہ پاکستانی وہاں جا کر بھیک مانگتے ہیں اور غیر قانونی کاموں میں ملوث ہوجاتے ہیں۔ اس مسئلہ کو دیکھتے ہوئے حکومت پاکستان نے روزگار کی غرض سے متحدہ عرب امارات جانے والے پاکستانی شہریوں کے لیے پولیس کی جانب سے کیریکٹر سرٹیفیکیٹ لینا لازم قرار دیا ہے، یہ کیریکٹر سرٹیفیکیٹ ہے کیا اور کہاں سے بنے گا؟

کیریکٹر سرٹیفیکیٹ لازم ہوگا

اورسیز ایمپلائز ایسوسی ایشن کے نائب صدر عدنان پراچہ کہتے ہیں کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے شکایات وصول ہونے کے بعد حکومت پاکستان نے یہ قدم اٹھایا کہ اب سے جو بھی فرد ایمپلائمنٹ ویزے پر متحدہ عرب امارات جائے گا اس کے لیے پولیس سے حاصل کردہ کیریکٹر سرٹیفیکیٹ لازم ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:گزشتہ ڈیڑھ سال میں کتنے پاکستانیوں کو یو اے ای کے ورک ویزے جاری ہوئے؟

عدنان پراچہ کے مطابق متحدہ عرب امارات جانے والا فرد کو پروٹیکٹر کراتے وقت حکومت پاکستان کے پروٹیکٹریٹ آفس میں کیریکٹر سرٹیفیکیٹ جمع کرانا لازم ہوگا۔

اسکریننگ آسان ہو جائے گی

عدنان پراچہ کا کہنا ہے پروٹیکٹر تب کرایا جاتا ہے جب باہر جانے والا فرد تمام تر پراسس کرنے کے بعد باہر جانے کے لیے تیار ہوتا ہے، لیکن اب پولیس کا کیریکٹر سرٹیفیکیٹ بھی لازم قرار دیا گیا ہے، جس باہر جانے والے نوجوانوں کی اسکریننگ کرنا آسان ہو جائے گی اور سوشل میڈیا کے غلط استعمال پر بھی روک تھام آسان ہو جائے گی۔

مربوط نظام بنانے کی ضرورت

عدنان پراچہ کا کہنا ہے کہ وہ پاکستانی جو  سعودی عرب عمرہ یا وزٹ ویزے پر جاتے ہیں یا متحدہ عرب امارات بھی وزٹ ویزے کے لیے جاتے ہیں ان کے لیے بھی حکومت پاکستان کو ایک مربوط نظام بنانے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:یو  اے ای: ورک پرمٹ اور رہائشی ویزا پروسیسنگ کا عمل اب پہلے سے بھی تیز

عدنان پراچہ کہتے ہیں کہ دیکھنے میں یہ آیا ہے کہ جو لوگ روزگار کے ویزے پر جاتے ہیں وہ متعلقہ ملک جا کر روزگار پر لگ جاتے ہیں لیکن یہ لوگ بھیکاریوں والے معاملے میں شامل نہیں ہوتے، کیوں کہ یہ لوگ تو تنخواہ لے رہے ہیں تو ضرورت اس امر کی ہے کہ وزٹ ویزے والوں پر بھی یہ شرط لازم کی جائے۔

اپنا نظام خود بہتر بنانا ہوگا

عدنان پراچہ کے مطابق متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں اوورسیز پاکستانیوں کی تعداد کا تناسب سب سے زیادہ ہے اور ان ممالک کے ساتھ ہمارے دوستانہ اور برادرانہ تعلقات ہیں تو ہم نے اپنا نظام خود بہتر بنانا ہوگا تا کہ پاکستان کا امیج بہتر بنایا جا سکے۔

کیریکٹر سرٹیفیکٹ

عدنان پراچہ کا کریکٹر سرٹیفیکیٹ سے متعلق کہنا تھا کہ کیریکٹر سرٹیفیکٹ کے حوالے سے بھی تھانوں میں ایک ایسا نظام بنایا جائے جس سے شہریوں کو سرٹیفیکیٹ کے حصول میں آسانی ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شاہین آفریدی کا بیٹا بڑا ہوکر کیا بنے گا؟ کرکٹر نے بتادیا

برطانیہ کی مسجد میں نمازیوں کی ورزش کے سیشنز، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پرامن مظاہرین کیخلاف کارروائی نہ کریں، ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی سیکیورٹی فورسز کو ہدایت

امریکا کی بحر اطلس میں کارروائی، وینزویلا سے منسلک 2 روسی تیل بردار جہازوں پر قبضہ

چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے خصوصی سیکیورٹی یونٹ قائم کیا جارہا ہے، محسن نقوی

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟