کیا کرسٹیانو رونالڈو اسلام قبول کرنا چاہتے ہیں؟

جمعرات 5 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی فٹبال کلب النصر کے سابق گول کیپر اور اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھی فٹبالر نے انکشاف کیا ہے کہ رونالڈو اسلام قبول کرنا چاہتے ہیں۔

ایک  ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے النصر کے سابق گول کیپر اور سعودی فٹبالر ولید عبداللہ نے انکشاف کیا کہ رونالڈو اسلام کی تعلیمات کے بارے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں اور واقعی اسلام قبول کرنا چاہتے ہیں، اس حوالے سے انہوں نے اپنی دلچسپی کا اظہار بھی کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے نیا ریکارڈ بنا ڈالا

سعودی فٹبالر ولید عبداللہ  کا کہنا تھا کہ رونالڈو ہمیشہ کھلاڑیوں کو نماز پڑھنے کی ترغیب دیتے ہیں اور ٹریننگ کے دوران جب بھی اذان ہوئی رونالڈو کوچ سے درخواست کرتے کے ٹریننگ روک دی جائے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ مئی 2023میں النصر کے لیے گول کرنے کے بعد رونالڈو نے میدان میں سجدہ بھی کیا تھا جس پر تمام کھلاڑیوں نے اللہ اکبر کے نعرے لگائے تھے۔ انہوں نے کہا کہ رونالڈو اسلام قبول کریں یا نہ کریں، لیکن ان کی محنت ہی انہیں اس مقام تک لے آئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp