گورنر ہاؤس پشاور میں آل پارٹیز کانفرنس کا آغاز، پی ٹی آئی کی عدم شرکت

جمعرات 5 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گورنر ہاؤس پشاور میں آل پارٹیز کانفرنس کا آغاز ہوگیا، کانفرنس کی صدارت و میزبانی گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کر رہے ہیں۔

اے پی سی میں آفتاب شیر پاؤ، میاں افتخار حسین، انجنیئر امیر مقام، مولانا لطف الرحمان، پروفیسر ابراہیم، محمد علی شاہ باچا، محسن ڈاور، سکندر شیر پاؤ سمیت دیگر صوبائی قیادت میں موجود ہے۔

انتہائی اہم کانفرنس میں تحریک انصاف کی قیادت موجود نہیں ہے۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے پہلے ہی واضح کر دیا تھا کہ وہ کانفرنس میں شریک نہیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کا یکجہتی فلسطین آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

کانفرنس سے قبل میڈیا سے گفتگو میں گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ صوبائی حکومت امن و امان اور دیگر مسائل سے غافل ہے، پی ٹی آئی کے شرکت نہ کرنے سے معلوم ہوا کہ یہ انتشار کو پسند کرتے ہیں، پی ٹی آئی نے صوبہ دہشتگردوں کے حوالے کیا اور خود اسلام آباد پر چڑھائی میں مصروف ہیں۔

گورنر خیبر پختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ صوبے کے وزیراعلیٰ اور آئی جی کے اپنے آبائی علاقے میں امن نہیں، حکومتی رٹ کا یہ حال ہے کہ چیف سیکریٹری بھی ضلع کرم میں سڑک کو نہ کھلوا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور نے گورنر فیصل کریم کنڈی سے چانسلر کے اختیارات چھین لیے

میاں افتخار حسین نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ پنجاب میں پشتوںوں کے ساتھ ناروا رویہ ترک کیا جائے، ہم یہ برداشت نہیں کریں گے، پی ٹی آئی کو اے پی سی میں شرکت کرنی چاہیے تھی۔ وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما اسلام آباد میں چڑھائی کے لئے تو تیار رہتے ہیں اور صوبے کی بات ہوتی ہے تو یہاں نہیں آتے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp