تحریک انصاف کا یکجہتی فلسطین آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

پیر 7 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف نے حکومتی میزبانی میں ایوان صدر میں منعقد ہونیوالی یکجہتی فلسطین آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فلسطین پر 7 اکتوبر کو وزیراعظم کی سربراہی میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے، یوم یکجہتی منانے کا فیصلہ

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطین اور غزہ کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے ایوان صدر میں آل پارٹیز کانفرنس منعقد کی جارہی ہے، جس کی مشترکہ میزبانی صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف کریں گے۔

تاہم اس ضمن میں پاکستان تحریک انصاف نے ایوان صدر میں ہونیوالی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اپنے ایک بیان میں پارٹی سربراہ بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ اے پی سی میں شرکت کا دعوت نامہ ان کے نام پر موصول ہوا تھا، لیکن موجودہ حالات کے پیش نظر وہ اے پی سی میں شرکت نہیں کر سکتے۔

مزید پڑھیں: بلاول بھٹو کی فلسطین پر آل پارٹیز کانفرنس کے حکومت کے فیصلے کا خیرمقدم

واضح رہےکہ وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ ہفتے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن سے ملاقات کے بعد 7 اکتوبر کو فلسطینیوں کےساتھ یکجہتی کی غرض سے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم