کوئی شخص بے وفائی کرے تو انسان کیا کرے؟ فرح اقرار الحسن کی نصیحت

جمعرات 5 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اینکر اقرار الحسن کی دوسری اہلیہ فرح اقرار خود بھی میڈیا انڈسٹری کی ایک مشہور شخصیت ہیں اور سوشل میڈیا پر بھی کافی ایکٹو ہیں۔

فرح اقرار کی اپنے شوہر سے الگ فین فالوونگ ہے اور ان کا خاندان ان کے شوہر کی شادیوں اور ایک دوسرے سے جڑے ہونے کے سبب اکثر خبروں میں رہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اقرار الحسن 3 بیویوں کے ہمراہ ہنسی خوشی زندگی کیسے بسر کر رہے ہیں؟، فرح اقرار نے سب بتا دیا

اقرار الحسن نے گزشتہ سال ایک اور شادی عروسہ اقرار سے کی تھی جس پر فرح شروع میں خوش نہیں تھیں تاہم اب ان کے اعتراضات دور ہوچکے ہیں۔

وہ مختلف شوز میں میزبان یا مہمان کے طور پر بھی نظر آتی ہیں اور ان کے مداح اکثر ان سے سوالات کرتے ہیں۔

فرح اقرار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایسے لوگوں کو مشورے دیے ہیں جنہوں نے زندگی میں اپنوں سے دھوکہ کھایا ہے۔

مزید پڑھیے: ’آپ پیچھے ہوجائیں آپ کو پیار ہوجائے گا‘، وسیم بادامی کا اقرارالحسن پر طنز، ویڈیو وائرل

انہوں نے کہا کہ آپ کو اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ جس نے آپ کو ان لوگوں کے حقیقی رنگ دکھائے جن پر آپ اعتماد کر رہے تھے اور آپ کو ایسوں کو اپنی زندگی سے نکال دینا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp