پاکستان میں پہلی بار ہندو پولیس آفیسر کی تعیناتی، نوجوان روپ متی بھی منزل پانے کو تیار

جمعہ 6 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایک ہندو پولیس افسر (پی ایس پی) کی تعیناتی کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، پی ایس پی افسر راجیندر مہیگوار کو فیصل آباد پولیس گلبرگ سرکل میں  بطور اے ایس پی میں تعینات کیا گیا ہے جہاں انہوں نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’ہندو! پاکستان میں خود کو محفوظ سمجھتے ہیں اور خوش ہیں‘

نوجوان پولیس افسر راجیندر مہیگوار کا تعلق سندھ کے پسماندہ ترین ضلع بدین سے ہے۔ راجیندر نے سی ایس ایس امتحانات میں کامیابی کے بعد پولیس گروپ میں شمولیت اختیار کی۔

راجیندر مہیگوار نے اپنی تعیناتی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا عوام کی خدمت کا خواب حقیقت بن گیا ہے، پولیس ڈیپارٹمنٹ میں رہ کر ہم  عوام کے وہ مسئلے حل کرسکتے ہیں جو  باقی محکموں میں رہ کر نہیں کر سکتے۔

یہ بھی پڑھیں: تلسی میگھواڑ پاکستان کی پہلی ہندو ’اسپورٹس گرل‘

پنجاب پولیس میں پہلی مرتبہ ہندو نوجوان کی بطور اے ایس پی تعیناتی پر پولیس حکام بھی پرامید ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ راجیندر امن و امان کے ساتھ ساتھ اقلیتوں کے مسائل حل کرنے میں معاون ثابت ہوں گے، یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمارے پاس ایک ہندو افسر ہے۔

دوسری جانب، رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والی ہندو نوجوان خاتون روپ متی بھی سی ایس ایس امتحانات میں کامیاب ہوگئی ہیں۔ روپ متی نے وزارت خارجہ میں کام کرنے کا کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ وہ پاکستان کا سوفٹ امیج دنیا بھر میں اجاگر کرنا چاہتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp