بالی ووڈ اداکارہ ممتا کلکرنی کی 25 سال بعد بھارت واپسی

جمعہ 6 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ کی ماضی کی معروف اداکارہ ممتا کلکرنی 25 سال بعد اپنے وطن بھارت واپس آگئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، 52 سالہ ممتا کلکرنی کے خلاف منشیات کا مقدمہ درج تھا، جو اب ممبئی کی عدالت نے ناکافی ثبوت کی بنا پر خارج کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ ریدھی ڈوگرا نے فواد خان کے ساتھ فلم کرنے سے پہلے کونسی تحقیقات کیں؟

بھارت واپسی پہنچنے پر اداکارہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا، ’میں 2000ء میں ملک سے باہر گئی تھی، میں اس وقت بہت جذباتی ہوں، نہیں معلوم کہ اس کا اظہار کیسے کروں۔‘

ممتا کلکرنی نے کہا، ’میرا جہاز جب بھارت کی حدود میں داخل ہوا تو میں دائیں بائیں دیکھ رہی تھی، اپنے ملک کو 24 سال بعد دیکھا جس کے بعد میری آنکھیں بھر آئیں۔‘

یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ میں کامیابی کا راز؟ ملکا شراوت کا بڑا انکشاف

بھارت اپہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ممتا کلکرنی نے کہا 25 سال بھارت سے باہر رہی ہوں، اب فلم انڈسٹری میں واپسی میں دلچسپی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنی زندگی سے خوش ہوں، جس وقت بھارت چھوڑا تو اس وقت میں فلم انڈسٹری کی ٹاپ کی داکارہ تھی، مجھے 43 فلموں میں کام کی آفرز تھیں، میں نے یہ سب چھوڑ دیا ہے، اب میں فلموں میں واپس نہیں آنا چاہتی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp