بالی ووڈ میں کامیابی کا راز؟ ملکا شراوت کا بڑا انکشاف

منگل 15 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

2 سال کے وقفہ کے بعد بالی ووڈ انڈسٹری میں واپسی کے ساتھ ہی اداکارہ ملکا شراوت نے بالآخر بالی ووڈانڈسٹری کا پول کھولتے ہوئے اہم رازوں سے پردہ اٹھایا ہے، اداکارہ کے مطابق اگر آپ انڈسٹری میں چمچہ گیر ی کرنا نہیں جانتے تو آپ کامیاب نہیں ہو پائیں گے۔

دی رنویر شو پوڈ کاسٹ میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ چمچہ گیر ی بالی ووڈ انڈسٹری میں کامیابی کی کنجی ہے تاہم خود انہوں نے ایسا کبھی نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کنگنا رناوت ایک بار پھر بالی ووڈ پر برس پڑیں، وجہ کیا ہے؟

’بالی ووڈ میں آپ کو بہت ڈپلومیٹک ہونا پڑتا ہے، لوگ بہت جلد ناراض ہو جاتے ہیں، اگر آپ ڈپلومیٹک نہیں تو پروجیکٹ آپ کے ہاتھ سے نکل جاتے ہیں اور لوگ آپ کو برا بھلا کہنا شروع کر دیتے ہیں۔‘

ملکا شراوت کا کہنا تھا کہ روایتی بالی ووڈ بہت فارمولائک ہے، یہاں چمچہ گیری ہی سب کچھ ہے۔ ’میں ہریانہ سے ہوں اور یہ سب میرے بس کی بات نہیں ہے، میں ان سب باتوں کے لیے تیار نہیں ہوں۔‘

مزید پڑھیں: بالی ووڈ سپر اسٹار گووندا کو گولی لگ گئی

اداکارہ ملکا شراو ت کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ان کی آن اسکرین بولڈنس کا مطلب ہے کہ وہ آف اسکرین بھی ان سے ملنے کے لیے تیار ہوں گی۔

انہوں نے کہا انڈسٹری کے نامور لوگ رات کو فون کرتے تھے شاید یہ سوچ کر کہ اداکارہ حقیقی زندگی میں بھی ایسی ہی ہوں گی جیسی اسکرین پر نظر آتی ہیں۔

تاہم ملکا شراوت نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ انہوں نے آج تک کسی قسم کا کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا اور نہ ہی کریں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم