پشپا 2 نے آمدنی کے کئی ریکارڈ توڑ دیے

جمعہ 6 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ فلم ’پشپا 2 دی رول‘ نے ریلیز کے پہلے ہی دن کمائی کے کئی ریکارڈ توڑتے ہوئے شاہ رخ خان سمیت کئی سپراسٹارز کی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پشپا2 ریلیز کے چند گھنٹوں بعد ہی آن لائن لیک کیسے ہوئی؟

بھارتی میڈیا کے مطابق دنیا بھر میں 294 کروڑ کا بزنس کرنے والی اداکار الو ارجن کی اس فلم نے جوان، پٹھان، اینمیل، کے جی ایف اور استری 2 تک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

باکس آفس پر کمائی میں شاہ رخ خان، رنبیر کپور، یش کی فلموں کو پچھاڑنے کے بعد ہر طرف پشپا 2 کی ہی دھوم ہے۔

الو ارجن اور ریشمیکا مندانا کی سنہ 2021 میں ریلیز ہونے والی سپر ہٹ فلم کا یہ دوسرا حصہ یعنی پشپا 2 اب 3 سال کے وقفے کے بعد آیا ہے جس کی راہ تکنے والوں کی سنیما ٹکٹ گھروں پر طویل قطاریں دیکھنے میں آئیں۔

پشپا 2 نے پہلے ہی روز دنیا بھر میں 28 ارب (بھارتی) روپوں کا کاروبار کیا۔

مزید پڑھیے: اواتار 2 سے غیر معمولی کمائی کے بعد ڈائریکٹر اب کس چیز پر مجبور ہوگئے ہیں؟

بھارت میں اس فلم نے تقریباً پونے 2 ارب روپے کی آمدنی کی جبکہ صرف ہندی سرکٹ سے کمائی 72 کروڑ روپے رہی۔

اس سے قبل ہندی سرکٹ میں پہلے دن کی کمائی کا ریکارڈ جوان کے پاس تھا، جس نے ساڑھے 65 کروڑ روپے کمائے تھے، دوسرے نمبر پر بھی شاہ رخ خان کی فلم پٹھان رہی، جس نے 55 کروڑ کا بزنس کیا تھا۔

مزید پڑھیں: فلم کالکی نے شاہ رخ خان کی ’جوان‘ کا ریکارڈ توڑ دیا

پشپا 2 نے بھارت میں پریمیئر شو کے دوران ساڑھے 10 کروڑ روپے کی جبکہ پہلے دن ساڑھے ایک ارب 64 کروڑ روپے کی کمائی کی۔ اس سے قبل ٹرپل آر نے دنیا بھر میں پہلے دن ساڑے 22 ارب روپے کا بزنس کیا تھا۔

واضح رہے کہ یہ بھارت کی پہلی فلم بھی ہے جس کی ابتدائی روز مجموعی آمدنی 20 ارب روپے رہی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp