ضلع کرم میں متحارب فریقین جنگ بندی آمادہ، پائیدار امن کی کوششوں پراتفاق

ہفتہ 7 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ضلع کرم میں ہفتوں جاری رہنے والے خونی تصادم کے بعد بالآخر گریقین جنگ بندی پر رضامند ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:ضلع کرم میں قبائل کے درمیان فائربندی، مورچوں پر فورسز اور پولیس کے دستے تعینات

کرم میں جاری خونی کھیل روکنے میں گرینڈ جرگہ نے اہم کردار کیا ہے، جس کی کوششوں کے نتیجے میں گرینڈ جرگہ اور کرم کے متحارب فریقین نے غیر معینہ مدت تک جنگ بندی پراتفاق کر لیا ہے۔

کمشنر کوہاٹ ڈویژن سید معتصم باللہ شاہ کی سربراہی میں کرم میں پائیدار امن کے لیے قائم گرینڈ جرگہ اور ضلع کرم کے فریقین کے 100 سے زیادہ افراد کی مشترکہ نشست منعقد ہوئی۔

ہفتوں سے جاری اس خونی تصادم کے خاتمے کے لیے گرینڈ جرگہ کے ارکان نے متحارب فریقین سے انفرادی اور اجتماعی ملاقاتیں کیں، اور انہیں جنگ بندی پر آمادہ کیا۔ اور اسی کے ساتھ ضلع کرم میں پائیدار امن کے لیے کئی اہم فیصلے کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:پارا چنار: خیبرپختونخوا حکومت کے وفد کے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 21نومبر کو ضلع کرم میں پارا چنار سے پشاور جانے والی گاڑیوں کے قافلے پر اوچت کے مقام پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 40 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ جس کے بعد ہی ضلع میں خونی تصادم کا آغاز ہوگیا تھا جس میں فریقین کے درجنوں افراد کام آچکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp