ٹارچر اینڈ کسٹوڈیل ڈیتھ ایکٹ کے تحت پہلی ایف آئی آر درج

ہفتہ 7 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل پشاور نے ٹارچر اینڈ کسٹوڈیل ڈیتھ ایکٹ کے تحت اینٹی کرپشن سرکل پشاور میں پہلا مقدمہ درج کرکے 3 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار پولیس اہلکاروں میں اے ایس آئی فہیم خان، ہیڈ کانسٹیبل سید محمد اور ہیڈ کانسٹیبل فرمان خان شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان چوکی ابوہا سوات میں تعینات تھے۔ گرفتار ملزمان نے ایک شہری کو غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا اور بعد ازاں مقدمہ درج کر کے گرفتاری ظاہر کی۔

مزید پڑھیں: سوات: جرگے پر فائرنگ، صلح کے لیے آنے والے 2 افراد جاں بحق، خاتون زخمی

ملزمان غیر قانونی حراست کے دوران محمد سلیمان نامی شہری پر تشدد بھی کرتے رہے جس سے شہری کی موت واقع ہو گئی تھی۔ متاثرہ شہری کی پوسٹمارٹم رپورٹ حاصل کر لی گئی ہے۔ ملزمان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرکے تفتیش کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ججز ٹرانسفر کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت عدالت میں چیلنج

انٹرنیشنل مقابلۂ قرأت کے لیے مختلف ممالک کے قرّاء کی پاکستان آمد شروع

ٹرمپ کے بارے میں ڈاکومنٹری کی متنازع ایڈیٹنگ، بی بی سی کا ایک اور عہدیدار مستعفی

وفاقی حکومت کا سونے کی درآمد و برآمد پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

یورپی یونین انڈو پیسفک فورم: اسحاق ڈار کی سنگاپور کے وزیرِ خارجہ اور بنگلادیشی سفیر سے غیررسمی ملاقات

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت