وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوبے کا گورنر فارغ آدمی ہے، اس کی اے پی سی پر لعنت بھیجتا ہوں۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہاکہ ہم بہت آگے بڑھ چکے ہیں، اب یہ سختیاں ہمیں کچھ نہیں کہہ سکتیں، محمود غزنوی کی طرح حملے کرتے رہیں گے۔
گورنر فارغ ہے اس کی اے پی سی پر لعنت بھیجتا ہوں۔ ہم بہت آگے بڑھ چکے ہیں یہ سختیاں ہمیں کچھ نہیں کہہ سکتیں۔ میں اتنا فارغ نہیں ہوں کہ منصور علی خان کے بارے میں بات کروں کہ وہ کیا کہہ رہا ہے کیا نہیں۔ وزیر اعلٰی کے پی علی امین گنڈاپور pic.twitter.com/SAA3kfP1Yu
— WE News (@WENewsPk) December 7, 2024
یہ بھی پڑھیں علی امین گنڈاپور نے گورنر فیصل کریم کنڈی سے چانسلر کے اختیارات چھین لیے
علی امین گنڈاپور نے کہاکہ سول نافرمانی کی تحریک کے حوالے سے ابھی فیصلہ نہیں ہوا، 5 حملے کرچکے ہیں، محمود غزنوی نے 17 حملے کیے تھے، اسی طرح ہماری بھی پیشقدمی جاری رہے گی۔
انہوں نے کہاکہ حکومت نے ڈی چوک میں ہمارے لوگوں پر سیدھی گولیاں برسائیں، دفعہ 245 لگا کر ہمارے لوگوں کو قتل کیا گیا، 12 کارکنان شہید ہوئے جبکہ 107 لاپتا ہیں، جس پر ہمارے سنگین تحفظات ہیں۔
انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے مل کر گیم کی، یہ چاہتے ہیں کہ ملک میں خانہ جنگی ہو، مذاکرات ہم ملک کی خاطر کررہے ہیں، تاہم ابھی بات چیت نہیں ہوئی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ مدارس کی رجسٹریشن ہونی چاہیے کیوں کہ وہ نوجوان نسل کو دینی کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم سے بھی روشناس کرا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں علی امین گنڈاپور نے فیصل کریم کنڈی کو ٹیلیفون کرکے کیا کہا؟ گورنر نے بتادیا
ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ میں اتنا فارغ نہیں ہوں کہ منصور علی خان کے بارے میں بات کروں کہ وہ کیا کہہ رہا ہے۔