ریزیڈینٹ پرمٹ جسے سعودی عرب میں (اقامہ) کہا جاتا ہے، غیرملکی باشندوں کے لیے ایک قانونی شناختی دستاویز ہے جو ان کی رہائش، ملازمت یا کاروباری سرگرمیوں کی اجازت دیتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں سعودی عرب میں مقیم تارکینِ وطن فیملی ویزا کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟
یہ کارڈ سعودی حکومت کے ذریعہ جاری کیا جاتا ہے اور اس میں فرد کی بنیادی معلومات، اسپانسر کی تفصیلات اور رہائشی حیثیت شامل ہوتی ہے۔
ریزیڈینٹ پرمٹ سعودی قوانین کے تحت غیرملکیوں کے لیے لازمی دستاویز ہے، جو ان کی قانونی حیثیت کو یقینی بناتا ہے۔ اگر یہ گم ہو جائے تو فوری طور پر گمشدگی کی اطلاع دینا ضروری ہے، جو کہ (مقیم) پورٹل کے ذریعے آسانی سے کی جا سکتی ہے۔
اقامہ گم ہو جانے کی صورت میں کمپنیوں اور اداروں کو چاہیے کہ وہ (مقیم) پورٹل کے ذریعے گمشدگی کی اطلاع دیں۔ اس کے لیے درج ذیل اقدامات کرنا ہوتے ہیں۔
(مقیم) پورٹل میں لاگ ان کریں، (مقیم) سیکشن میں تلاش کریں، گم شدہ اقامہ نمبر شامل کریں۔ (مقیم) کا پروفائل دیکھیں، پاسپورٹ سروسز منتخب کریں، پھر اقامہ گمشدگی رپورٹ منتخب کریں۔
یہ بھی پڑھیں سعودی عرب میں ملازمت کے بڑے مواقع، پاکستانی کیسے فائدہ اٹھاسکتے ہیں؟
یہ عمل قانونی تقاضے پورے کرنے اور کسی ممکنہ جرمانے سے بچنے کے لیے نہایت اہم ہے۔