شام کی صورتحال کے پیش نظر پاکستانی شہریوں کی سہولت کے لیے کرائسز مینجمنٹ یونٹ فعال

ہفتہ 7 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شام میں باغیوں کی دارالحکومت دمشق کی جانب تیزی سے پیشقدمی کے باعث پاکستان نے اپنے شہریوں کی سہولت کے لیے کرائسز مینجمنٹ یونٹ کو فعال کردیا۔

یہ بھی پڑھیں شامی باغیوں کی دمشق کی جانب پیشقدمی جاری، سینکڑوں فوجیوں اور افسران نے عراق میں پناہ لے لی

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزارت خارجہ نے شام میں مقیم پاکستانیوں کو مندرجہ ذیل ٹیلیفون نمبر ، 051-9207887، ای میل [email protected] پررابطے کی ہدایت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دمشق میں پاکستانی سفارت خانہ شام میں پاکستانی شہریوں کی سہولت کے لیے سرگرم عمل ہے۔

یہ بھی پڑھیں ہماری منزل دمشق ہے‘، شام میں برسرپیکار باغیوں نے اپنا ہدف واضح کر دیا’

واضح رہے کہ شام میں باغیوں کی دارالحکومت دمشق کی جانب پیشقدمی تیزی سے جاری ہے، شام کے شہر درعا پر قبضے کے بعد باغی اب حمص میں داخل ہوگئے ہیں۔ باغیوں کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ انہوں نے جنوبی ٹاؤن صنمین پر قبضہ کرلیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب کا عالمی اعزاز، 2031 سے ’انٹوسائی ‘کی صدارت سنبھالے گا

بھارتی کمپنی کے مورنگا پاؤڈر سے تیار امریکی سپلیمنٹس مارکیٹ سے واپس

اسحاق ڈار کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی بین الوزارتی کمیٹی کا اجلاس، سفارتی کارکردگی کا جائزہ

پاکستان اور امریکا کے درمیان معدنیات کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

محمد عامر کو کپتانی مل گئی، ابو ظہبی ٹی10 لیگ میں کوئٹہ کیولری کی قیادت کریں گے

ویڈیو

افغان شہریوں کی واپسی کے لیے طورخم بارڈر کھول دیا گیا، دو طرفہ تجارت بدستور بند رہے گی

ای چالان یورپ جیسا اور سڑکیں کھنڈر، کراچی کے شہریوں کی تنقید

پاک افغان مذاکرات کامیاب، ٹی ٹی پی کی شامت، مولانا فضل الرحمان آگ اگلنے لگے

کالم / تجزیہ

مولانا فضل الرحمان ٹھیک شاٹس نہیں کھیل پا رہے

مذہب، فلسفہ اور ریاست

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟