شامی باغیوں کی دمشق کی جانب پیشقدمی جاری، سینکڑوں فوجیوں اور افسران نے عراق میں پناہ لے لی

ہفتہ 7 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شام میں باغیوں کی دارالحکومت دمشق کی جانب پیشقدمی تیزی سے جاری ہے، شام کے شہر درعا پر قبضے کے بعد باغی اب حمص میں داخل ہوگئے ہیں۔ باغیوں کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ انہوں نے جنوبی ٹاؤن صنمین پر قبضہ کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں ہماری منزل دمشق ہے‘، شام میں برسرپیکار باغیوں نے اپنا ہدف واضح کر دیا’

غیرملکی میڈیا کے مطابق باغیوں کی مزاحمت کے باعث شامی فوجی اور رضاکار بھاگ کر عراق میں داخل ہوگئے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 1650 شامی فوجی اور اعلیٰ سرکاری افسران عراق میں پناہ لے چکے ہیں، جبکہ سینکڑوں زخمی ہونے والے فوجیوں کو بھی عراق کے شہر القائم میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

شامی باغیوں نے پہلے درعا اور قنیطرہ پر قبضہ کیا، اور اب حمص کے نواحی علاقوں میں داخل ہوگئے ہیں اور عمارتوں پر لگے صدر بشارالاسد کے پورٹریٹ پھاڑ دیے ہیں۔ باغیوں کی جانب سے حما شہر میں بشارالاسد کے والد حافظ الاسد کا لگا مجسمہ بھی گرا دیا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کی رپورٹ میں کہا جا رہا ہے کہ شام کے شمالی شہر ادلب پر پہلے ہی باغی قابض ہیں، حالیہ حملوں کے دوران باغیوں نے حلب اور حما کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے، جبکہ حمص کی حدود میں داخل ہونے کے بعد شامی فورسز کو انخلا کی آخری وارننگ دی گئی ہے۔

دوسری جانب ترک وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ صدر رجب طیب اردوان نے امید ظاہر کی ہے کہ باغی بغیر کسی مشکلات کے پیشقدمی جاری رکھیں گے، ادلب، حما اور حمص کے بعد ان کا ہدف دمشق ہے۔

ترک صدر کے مطابق انہوں نے بشارالاسد کو ملاقات کی دعوت دی تھی، تاہم ان کی جانب سے کوئی مثبت جواب نہیں دیا گیا۔ شامی صدر نے ملاقات سے قبل شمال میں ترک فوج کے زیر کنٹرول علاقوں سے انخلا کی ضمانت طلب کی تھی۔

ہم شامی حکومت کی حمایت جاری رکھیں گے، روس

ادھر روس نے کہا ہے کہ ہم شامی حکومت کی حمایت جاری رکھیں گے، روسی فضائیہ باغیوں سے نمٹنے کے لیے شامی فوج کے ساتھ لڑ رہی ہے۔ روسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شامی حکومت اور باغیوں کے درمیان مذاکرات ہونے چاہییں۔

یہ بھی پڑھیں ترک فوج کا شام میں آپریشن، 58 کرد باغیوں کی ہلاکت کا دعوٰی

امریکا کو شام کے تنازع میں شامل نہیں ہونا چاہیے، امریکی صدر ٹرمپ

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام کی کشیدہ صورت حال پر کہا ہے کہ امریکا کو شام کے تنازع میں شامل نہیں ہونا چاہیے، امریکا کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں، کیونکہ شام ہمارا دوست نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موجودہ نظام کہیں نہیں جا رہا، بطور وزیراعظم شہباز شریف کا ملک میں کوئی نعم البدل نہیں، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

صدر مملکت آصف زرداری سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی الوداعی ملاقات

وزیر خارجہ اسحاق ڈار لندن پہنچ گئے، برطانوی وزیر خارجہ سمیت اہم حکام سے ملاقاتیں متوقع

جاپانی کورٹس میں پاکستانی شاہینوں کا راج، 37 ویں جونیئر اوپن سکواش میں 2 گولڈ میڈلز پاکستان کے نام

کھیلوں کا سب سے بڑا میلہ پاکستان میں، 14ویں ساؤتھ ایشین گیمز کی تاریخوں کا باضابطہ اعلان

ویڈیو

ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا متبادل تیار، چینی سائنسدانوں کا کرشماتی علاج، 90 فیصد ہارٹ فیلیئر مریض صحتیاب

ٹیک ٹائکون زکربرگ نے تاریخی آئرش قلعہ خرید لیا، حقیقت اور قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

چینی روبوٹس نے دوڑ کاعالمی ریکارڈ تو توڑ دیا، لیکن اصل امتحان اب شروع ہوگا!

کالم / تجزیہ

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟