کراچی: جائیداد کے لالچ میں ماں کو قتل کرنے والا بیٹا گرفتار

اتوار 8 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے علاقے اورنگی مومن آباد میں جائیداد کے لالچ پر ماں کو قتل کرنے والے بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزم نے پولیس کو بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے اعتراف کیا کہ قتل میں اس کے ساتھ ماموں اور اس کا بیٹا بھی شامل ہیں۔

ملزم نے پولیس کو بتایا کہ واردات کے وقت بہن کو کمرے میں بند کردیا تھا جبکہ 2 چھوٹے بھائیوں کو گھر سے باہر بھیج دیا تھا، جس کے بعد رومال سے ماں کے گلے کو دبایا اور قتل کردیا تھا۔

یاد رہے کہ 2 روز قبل کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن فقیر کالونی میں 2 سگے بیٹوں نے جائیداد کے لالچ میں اپنی حقیقی ماں کو گلا گھونٹ کر قتل کردیا تھا اور فرار ہو گئے تھے۔

مزید پڑھیں: کراچی: جائیداد کے لالچ میں سگے بیٹوں نے ماں کو قتل کردیا

مومن آباد تھانے کے علاقے اورنگی ٹاؤن فقیر کالونی پریشان چوک کے قریب گھر سے خاتون کی تشدد زدہ لاش کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تھی اور لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا تھا، جہاں مقتولہ کی شناخت 40 سالہ عزت پری زوجہ میر زادہ کے نام سے کی گئی تھی۔

ایس ایچ او مومن آباد شہباز یوسف کے مطابق مقتولہ 5 بیٹوں اور 3 بیٹیوں کی ماں تھی اور 5 ماہ قبل مقتولہ کے شوہر میرزادہ کا انتقال ہوگیا تھا۔ جس کے بعد گھر میں جائیداد کے تنازع پر جھگڑے شروع ہو گئے تھے۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ میں گھریلو ناچاقی پر ماں نے 4 بیٹیوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی

جمعرات کی صبح قریباً ساڑھے 8 بجے کے قریب مقتولہ کے سگے بیٹوں خلیل اور مختیار نے اپنے چھوٹے بہن بھائیوں کو گھر سے باہر بھیجا اور اپنی ماں کا گلا گھونٹا اور قتل کردیا۔ دونوں بھائی سگی ماں کو قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے تھے۔

مقتولہ خاتون کا آبائی تعلق کے پی کے سے تھا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے خاتون کے قتل میں استعمال کی جانے والی اشیا اور دیگر واقعاتی شواہد کی روشنی میں خاتون کے قتل میں ملوث اس کے سگے بیٹوں کی تلاش شروع کردی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیض حمید اب عمران خان کے خلاف گواہی دیں گے، فیصل واوڈا

پی ٹی آئی صوبے میں ایسے حالات پیدا کر رہی ہے جو گورنر راج کی راہ ہموار کرسکتے ہیں، بلاول بھٹو

وزیراعظم شہباز شریف کی ترکمانستان کے صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق

کورونا وبا: انسانیت بیچین تھی لیکن سمندری مخلوق نے سکھ کا سانس لیا

9 مئی فوج کے سینے میں زخم، فیض حمید کی سزا آنے والے فیصلوں کی ابتدا ہے، عمار مسعود

ویڈیو

کوئٹہ میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے سفری سہولت کا آغاز، گرین بس منصوبے میں پنک بسوں کا اضافہ

فیض حمید کو سزا، اگلا کون؟ عمران خان سے متعلق بڑی پیشگوئی

خضدار کی سلمٰی جو مزدوری کی کمائی سے جھونپڑی اسکول چلا رہی ہیں

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں

تہذیبی کشمکش اور ہمارا لوکل لبرل