کوئٹہ میں گھریلو ناچاقی پر ماں نے 4 بیٹیوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی

پیر 2 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں دل دہلا دینے والا واقعہ رونما ہوا ہے۔

پیر کی صبح شہر کے نواحی علاقے ہزارہ ٹاؤن کے سردار موسیٰ روڈ پر واقع ایک گھر سے ماں اور 4 بچیوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔

پولیس کے مطابق خاتون نے گھریلو ناچاقی پر پہلے اپنی 4 بچیوں کو زہر دے کر قتل کیا اور بعد میں خود بھی زہر کھا کر خودکشی کرلی۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشیں بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کیں جہاں ایک بچی میں سانس ابھی چل رہی تھی جسے فوری طور پر وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکی۔

مرنے والی بچیوں کی عمریں 3 سے 10 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق بظاہر یہ واقعہ مبینہ طور پر گھریلو ناچاقی پر خودکشی کا لگ رہا ہے مگر پولیس جدید ٹیکنالوجی اور موقع کے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کو آگے بڑھائے گی۔

پولیس نے مقتولہ کے شوہر کو حراست میں لے رکھا ہے جبکہ تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم