عمرے کی آڑ میں گداگری کے لیے سعودی عرب جانے والی خواتین گرفتار

اتوار 8 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی،  عمرے کی آڑ میں گداگری میں ملوث 3 خواتین مسافر گرفتار

ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر ایک کارروائی کے دوران عمرے کی آڑ میں سعودی عرب میں گداگری ملوث 3 خواتین مسافروں گرفتار کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایف آئی اے کی کارروائی، سنار سے کروڑوں روپے کی امریکی کرنسی برآمد

مسافر خواتین کی شناخت عروج فاطمہ، مریم نذیر اور جمیلہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔ گرفتار خواتین نے عمرے کی آڑ میں گداگری کی غرض سے سعودی عرب جانے کی کوشش کر رہی تھیں۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مسافر خواتین کو امیگریشن کلئیرنس کے دوران مشکوک پایا گیا، گرفتار خواتین کے پاس واپسی کی ٹکٹ اور ہوٹل بکنگ موجود نہیں تھی۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار خواتین کے پاس عمرہ کی ادائیگی کے لیے درکار ضروری رقم بھی ناکافی تھی۔ ان خواتین کو اس سے قبل لاہور ایئرپورٹ سے بھی آف لوڈ کیا گیا تھا۔

یہ  بھی پڑھیں:خفیہ بینک اکاؤنٹس اور رقم کی واپسی کا کیس، ایف آئی اے اور ایف بی آر سے رپورٹ طلب

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار مسافر خواتین کو مزید قانونی کاروائی کے لیے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔مزید تفتیش جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

باعزت واپسی کا سلسلہ جاری، 16 لاکھ 96 ہزار افغان مہاجرین وطن لوٹ گئے

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

سعودی عرب 2034 میں ’سب سے دلچسپ ورلڈ کپ‘ منعقد کرنے کے لیے پرعزم

جی-7 ممالک کا روس پر دباؤ بڑھانے اور ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان

موٹروے ایم-5 پر غنودگی کے دوران بس ڈرائیور پکڑا گیا، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ