ایف آئی اے کی کارروائی، سنار سے کروڑوں روپے کی امریکی کرنسی برآمد

جمعرات 5 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے جیولری شاپ کی آڑ میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2ملزمان کو گرفتار کرکے 40ہزار امریکی ڈالر برآمد کرلیے گئے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت ممتاز شوکت اور خالد ایوب کے نام سے ہوئی۔ ملزمان کو کلفٹن میں واقع جیولری شاپ سے گرفتار کیا گیا۔

مزید پڑھیں: ایف آئی اے کی کارروائی، حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار

ملزمان کو جیولر شاپ کی آڑ میں غیر ملکی کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہے تھے، چھاپے کے دوران ملزمان کے قبضے سے 40ہزار امریکی ڈالر برآمد ہوئے۔

ترجمان کے مطابق ملزمان سے 23 لاکھ روپے بھی برآمد کر لیے گئے، ملزمان غیر ملکی کرنسی سے سونے کی خریدو فروخت کرتے تھے اور ملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار، غیرملکی کرنسی برآمد

ترجمان نے بتایا کہ ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہیں کرسکے، ملزمان کے خلاف کارروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی۔ تاہم، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp