ملک کے مختلف حصوں میں انٹرنیٹ پھر سست روی کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:خراب انٹرنیٹ سروس کیخلاف درخواست پر وزارتِ داخلہ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سے جواب طلب
انٹرنیٹ سلو ہونے کی وجہ سے عوام کو ٹرین، کورئیر سروس کی ان لائن ٹریکنگ میں بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
سوشل میڈیا ایپس پر نہ صرف ویڈیوز اور تصویریں ڈاؤن لوڈ نہیں ہو رہیں بلکہ انٹرنیٹ پر دیگر ویب سائٹس کی براؤزنگ بھی سست روی کا شکار ہے۔
کئی علاقوں میں وائی فائی سروس بھی متاثر ہے جس کی وجہ سے صارفین کو اپ لوڈنگ اور ڈاؤن لوڈنگ میں مسائل درپیش ہیں۔
آن لائن کاروبار، آن لائن کلاسز اور سفر کے لیے رائیڈز بک کرنے میں بھی مشکلات پیش آرہی ہیں۔ فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز، اور آن لائن ٹیکسی سروس سے جڑے دیہاڑی داروں کو اپنا روزگار خطرے میں دکھائی دے رہا ہے۔
ڈیجیٹل معیشت کے دور میں انٹرنیٹ کی بندش سے ای کامرس کا شعبہ شدید متاثر ہوا ہے، بزنس مین دوسرے ملکوں سے شپمنٹ منگوانے اور بھیجنے والوں کو بھی پریشانی کا سامنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سست رفتار انٹرنیٹ: ’اب تو کلائنٹس چڑ کر ڈیل ہی ختم کردیتے ہیں‘
آئی ٹی ماہرین کے مطابق انٹرنیٹ کی سست روی اور بندش کے باعث پاکستانی معیشت کو یومیہ اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ صرف پاکستانی ٹیلی کام سیکٹر کا منافع 3 ارب روپے یومیہ ہے، لیکن انٹرنیٹ سست روی کی وجہ سے شعبہ شدید متاثر ہے۔