مدارس پر کوئی بیرونی سازش نہیں ہورہی، علامہ طاہر اشرفی

اتوار 8 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان علماء کونسل کے سربراہ مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ وفاق المدارس 2019 میں وفاقی وزارت تعلیم کے ساتھ مدارس رجسٹریشن کا معاہدہ  کرچکے۔

لاہور میں سابق وفاقی وزیر شفقت محمود کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ مدارس کی پہلے بھی حفاظت کی ہے اور اب بھی کریں گے۔ مدارس پاکستان کی قوت ہیں، دین کی خدمت کررہے ہیں۔

مدارس کی چوکیداری کل بھی کی تھی آج بھی کریں گے

علامہ طاہر اشرفی کے مطابق اگست 2019 کا اتحاد تنظیمات مدارس اور حکومت کا معاہدہ موجود ہے، ہم خود مدارس کے سب سے بڑے محافظ ہیں۔ علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ مدارس پر کوئی بیرونی سازش نہیں ہورہی، نہ کوئی کرسکتا ہے۔ مدارس کی چوکیداری کل بھی کی تھی آج بھی کریں گے۔

کوئی چیز مسلط نہیں کی جاسکتی

علامہ طاہر اشرفی کے مطابق مدارس کے لاکھوں طلبہ اور اساتذہ ہیں، کوئی چیز مسلط نہیں کی جاسکتی، مدارس معاملے پر تفصیلی مذاکرات ہوئے تھے۔

تمام مدارس کے سربراہان کے دستخط موجود ہیں

اس موقع پر موجود سابق وفاقی وزیر شفقت محمود کا کہنا تھا کہ معاہدے پر تمام مدارس کے سربراہان کے دستخط موجود ہیں۔ اس معاہدے پر ہماری حکومت کے دوران عملدرآمد شروع ہوگیا تھا۔

شفقت محمود معاہدے پر عملدرآمد کرنے کے لیے وزارت تعلیم نے رجسٹریشن شروع کی۔ میری اطلاع کے مطابق تقریباً 18ہزار مدارس کو رجسٹرڈ کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے قیدیوں کے ساتھ سلوک کیسا ہے؟ سویڈش کارکن نے پردہ فاش کردیا

ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں کشیدگی کم نہ ہوسکی، پنجاب اور سندھ حکومت کے ترجمان آمنے سامنے

امریکی شہری نے 5 لاکھ 64 ہزار 219 ڈالر کی لاٹری جیت لی، رقم سرمایہ کاری پر لگانے کا اعلان

’غزہ میں نسل کشی بند کرو‘، یورپ کے مختلف شہروں میں ہزاروں افراد کا احتجاج، لندن میں گرفتاریاں

قومی کرکٹ ٹیم کے اسپنر ابرار احمد رشتہ ازدواج میں منسلک

ویڈیو

نیتن یاہو نے اسلامی ممالک کے 20 نکات ٹرمپ سے کیسے تبدیل کروائے؟ نصرت جاوید کے انکشافات

کچھ نہ دو میڈل کو عزت دو، بلوچستان کے ایشیئن چیمپیئن باڈی بلڈر

اسرائیل کی حد سے بڑی جارحیت: عالمی فلوٹیلا پر بین الاقوامی پانیوں میں حملہ

کالم / تجزیہ

جین زی (Gen Z) کی تنہائی اور بے چینی

جب اپنا بوجھ اتار پھینکا جائے

پاکستان اور سعودی عرب: تاریخ کے سائے، مستقبل کی روشنی