’میں بالکل فٹ ہوں‘، فخر زمان نے عاقب جاوید کے دعوے کو مسترد کردیا

اتوار 8 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی کرکٹ ٹیم کے جارحانہ بیٹر فخر زمان نے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ وہ بالکل فٹ ہیں اور چیمپیئنز ٹرافی میں کارکردگی دکھانے کےلیے پُرامید ہیں۔

یہ بھی پڑھیں جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں فخر زمان کا انتخاب کیوں نہیں کیا؟ عاقب جاوید نے بتادیا

صحافی کے سوال پر انہوں نے کہاکہ میں نے اپنے کیریئر کا آغاز ہی چیمپیئنز ٹرافی سے کیا تھا اور کارکردگی بھی دکھائی تھی، اب بھی کوشش ہوگی کہ چیمپیئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کھیلوں اور کارکردگی دکھا سکوں۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے قومی ٹیم کے دورہ زمبابوے اور جنوبی افریقہ کے لیے فخر زمان کو ڈراپ کردیا تھا۔

اس کے بعد ہیڈکوچ عاقب جاوید نے کہا تھا کہ فخر زمان کے نام پر اس لیے نہیں غور کیا گیا کہ وہ ابھی فارم اور میچ فٹنس حاصل نہیں کر پائے۔

یہ بھی پڑھیں جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان، سفیان مقیم پہلی مرتبہ ایک روزہ ٹیم میں شامل

ہیڈ کوچ نے شاہین آفریدی کو ٹیسٹ اسکواڈ سے ڈراپ کیے جانے سے متعلق بتایا کہ وہ ایک سوچا سمجھا فیصلہ ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ وہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے جسمانی اور ذہنی طور پر تازہ دم رہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp