کراچی میں 2 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ؟ وجہ کیا بنی؟

پیر 9 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صوبہ سندھ میں کراچی کے ضلع وسطی میں دو روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے ایڈیشنل آئی جی کراچی کی درخواست پر کمشنر کراچی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی میں 7 دنوں کے لیے دفعہ 144 نافذ، ہر طرح کے احتجاج پر پابندی

 پیر کو ایڈیشنل آئی جی سندھ کی درخواست پر کمشنر کراچی نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شر پسند عناصر امن و امان کی صورتحال خراب کر سکتے ہیں، ضلع وسطی میں صورتحال خراب ہو سکتی ہے، اس لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، ڈبل سواری اور 4 سے زیادہ افراد کے اجتماع پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے نفاذ کی وجہ سے کسی بھی قسم کی ریلی نکالنے کی اجازت بھی نہیں ہوگی، قانون کی خلاف ورزی پر ایس ایچ او کو کارروائی کا اختیار دے دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں‌ نافذ دفعہ 144 میں مزید توسیع

ادھر دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے ارکان ’مکا چوک‘ پر پہنچے جہاں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موجود تھے اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر پولیس ذرائع کے مطابق  اب تک 15 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 پر عمل درآمد کرایا جائے گا ضلع وسطی میں کوئی بھی دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرے گا تو اسے حراست میں لے لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں دفعہ 144 کے باوجود قانون شکنی کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کا عندیہ

ترجمان ’ایم کیو ایم‘ لندن مصطفیٰ عزیز آبادی کے مطابق یوم شہدا کے موقع پر یادگار شہدا پر فاتحہ پڑھنے کے لیے مکا چوک پہنچنے والے ایم کیو ایم کے کارکنوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گرفتار شدگان میں رابطہ کمیٹی کے سابق ارکان نثار پنہور، آفتاب بقائی، انور خان ترین، الطاف مینگل، ڈاکٹر بلال اور متعدد کارکنان شامل ہیں، ابھی بھی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید پڑھیے: کراچی میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر حراست میں لیے گئے تمام افراد رہا

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت، پولیس،رینجرز اور تمام اداروں سے کہتےہیں کہ ناکہ بندی ختم کی جائے، شہدا کےلواحقین اور عوام کوفاتحہ پڑھنے کے لیے یادگارشہدا اور شہدا قبرستان جانےکی اجازت دی جائے، شہیدوں نےجس مقصد کے لیے قربانیاں دی ہیں، اس کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp