وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) حکام نے آئی ایم ایف کو پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالر کی دو طرفہ امداد دینے کی تصدیق کی ہے۔
وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف پروگرام کی نویں جائزہ رپورٹ کے حوالے سے ٹویٹ کیا کہ ’ الحمدللہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان اب متحدہ عرب امارات کے حکام سے مذکورہ مدد لینے کے لیے ضروری دستاویزات مکمل کرنے کے عمل میں مصروف ہے۔
IMF program — 9th Review Update:
UAE authorities have confirmed to IMF for their bilateral support of US $ One billion to Pakistan.
State Bank of Pakistan is now engaged for needful documentation for taking the said deposit from UAE authorities.
AlhamdoLilah!
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) April 14, 2023
واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے لیے 2 ارب ڈالر کی مالی معاونت کی تصدیق ہوچکی ہے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جلد سٹاف سطح کا معاہدہ ہوجائے گا۔
پاکستان کو چین سے 30 کروڑ ڈالر موصول ہو جائیں گے: وزیر خزانہ اسحاق ڈار
ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کو چین کی طرف سے 30 کروڑ ڈالر موصول ہوجائیں گے۔ آج آنے والی رقم چین کی طرف سے منظور کردہ ایک ارب 30 کروڑ ڈالر قرض کا حصہ ہے۔ چین قرض کی مد میں ایک ارب ڈالر پاکستان کو پہلے ہی ادا کرچکا ہے۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ یہ رقم چین کے آئی سی بی سی بینک کی طرف سے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر قرض کی تیسری قسط ہے۔ یہ فنڈز پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر کو بڑھائیں گے۔
Out of Chinese Bank’s #ICBC approved facility of $1.3 billion (which was earlier repaid by Pakistan), State Bank of Pakistan would receive back third and last disbursement today in its account amounting to $ 300 million.
It will shore up forex reserves of Pakistan.
AlhamdoLilah!— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) April 14, 2023














