سعودی عرب کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت اور شام کی خود مختاری کی حمایت

منگل 10 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب نے اسرائیل کے ان اقدامات کی شدید مذمت کی ہے جو اس نے شام کی گولان کی پہاڑیوں پر قبضے کے تسلسل میں کیے ہیں۔ بیان میں اسرائیلی فوج کی جانب سے گولان کی پہاڑیوں اور شام کے دیگر علاقوں پر حملوں کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔ سعودی حکومت نے ان اقدامات کو شام کی سلامتی اور وحدت کو نقصان پہنچانے کی دانستہ کوشش قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب کی شامی عوام کے لیے حمایت اور عالمی برادری سے یکجہتی کی اپیل

وزارت خارجہ نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کی ان خلاف ورزیوں کے خلاف متحد ہو اور شام کی خود مختاری، اس کی سرزمین کی سالمیت اور عرب وحدت کا احترام کرے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گولان کی پہاڑیاں شام کی مقبوضہ عرب زمین ہیں اور ان پر اسرائیلی قبضے کو کسی طور جائز نہیں مانا جا سکتا۔

سعودی عرب نے اقوام متحدہ اور بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو ان اقدامات سے روکے اور خطے میں امن واستحکام کو یقینی بنائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp