پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو جو اس وقت اپنے فٹبال کیرئیر کے عروج پر ہیں انہوں نے چند ماہ قبل اپنا یو ٹیوب چینل بھی لانچ کیا تھا جس نے محض ڈیڑھ گھنٹے سے بھی کم وقت میں 10 لاکھ سبسکرائبرز حاصل کر کے نیا ریکارڈ بنا لیاتھا۔
حال ہی میں کرسٹیانو رونالڈو نے مسٹر بیسٹ کے ساتھ ایک ویڈیو یو ٹیوب پر اپلوڈ کی جو ان کے سب سے بڑے حریف سمجھے جاتےہیں کیونکہ اس وقت یوٹیوب پر ان کے تقریباً 331 ملین سبسکرائبرز ہیں اور وہ یوٹیوب کے سب سے بڑے اسٹار سمجھے جاتے ہیں۔ اس ویڈیو میں جونیئر رونالڈو یعنی کرسٹیانو رونالڈو کے بیٹے بھی نظرآئے۔
یہ بھی پڑھیں: فٹبالر رونالڈو نے نئی تاریخ رقم کردی، سوشل میڈیا پر 1 ارب فالوورز ہوگئے
مسٹر بیسٹ نے کرسٹیانو رونالڈو جونئیر سے پوچھا کہ کیا آپ نے باسکٹ بال میں لیجنڈ لیبرون جمیز اور ان کے بیٹے برونی جیمز کی جوڑی کو کھیلتے ہوئے دیکھا تھا جس پر انہوں نے ہاں میں جواب دیا تو مسٹر بیسٹ نے کہا کیا آپ بھی اپنے والد کے ساتھ ایسے ہی کھیلیں گے جس پر کرسٹیانو رونالڈو جونئیر نے کہا ’انشااللہ‘۔ بیٹے کی اس بات پر رونالڈو نے مسٹر بیسٹ کو کہا کہ امید ہے ایسا ہوگا۔
Cristiano Ronaldo’s Son says “Inshallah” when Mr Beast asks is he wants to play with his father ⚽️ pic.twitter.com/TBey9SF8hZ
— Halal Nation ☪︎ (@HalalNation_) December 9, 2024
واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب کے فٹبال کلب ’النصر‘ کے سابق گول کیپر ولید عبداللہ نے انکشاف کیا تھا کہ کلب کے کپتان و پرتگالی فٹبال سپراسٹار کرسٹیانو رونالڈو مذہب اسلام میں گہری دلچسپی رکھتےہیں اور اسے قبول کرنے کی خواہش رکھتےہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کیا کرسٹیانو رونالڈو اسلام قبول کرنا چاہتے ہیں؟
سعودی فٹبالر ولید عبداللہ کا کہنا تھا کہ رونالڈو ہمیشہ کھلاڑیوں کو نماز پڑھنے کی ترغیب دیتے ہیں اور ٹریننگ کے دوران جب بھی اذان ہوئی رونالڈو کوچ سے درخواست کرتے کے ٹریننگ روک دی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مئی 2023 میں النصر کے لیے گول کرنے کے بعد رونالڈو نے میدان میں سجدہ بھی کیا تھا جس پر تمام کھلاڑیوں نے اللہ اکبر کے نعرے لگائے تھے۔ انہوں نے کہا کہ رونالڈو اسلام قبول کریں یا نہ کریں، لیکن ان کی محنت ہی انہیں اس مقام تک لے آئی ہے۔
یاد رہے کہ جووینٹس، چیلسی اور رومانیہ کی قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی ایڈریان موٹو نے تصدیق کی تھی کہ النصر اور پرتگالی قومی ٹیم کے اسٹار کرسٹیانو رونالڈو اس وقت تک کھیلتے رہیں گے جب تک کہ وہ اپنے بیٹے کرسٹیانو جونیئر کے ساتھ کوئی آفیشل میچ نہیں کھیلتے۔