آرمی چیف کی کیمبرین پیٹرول میں گولڈ میڈل جیتنے والی ٹیم سے ملاقات

منگل 10 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے برطانیہ میں 4 سے 13 اکتوبر تک منعقد ہونے والی ’مشق کیمبرین پیٹرول‘ میں گولڈ میڈل جیتنے والی پاکستان کی ٹیم سے ملاقات کی اور ان کی قابلیت کو سراہا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کیمبرین پیٹرول میں جسے عالمی سطح پر سب سے زیادہ چیلنجنگ فوجی مشقوں میں سے ایک کے طور پر جانا جاتا ہے، کیونکہ وہاں دنیا بھر سے 143 ٹیمیں شرکت کرتی ہیں۔

مزید پڑھیں: قطری بحری جہاز کی 36 سال بعد پاکستان آمد تاریخی سنگ میل ہے، آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کے مطابق برطانیہ میں منعقدہونے والی مشق میں پاک فوج کے دستے نے غیر معمولی مہارت اور لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ یہ چھٹا موقع ہے کہ پاک فوج نے یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔

آرمی چیف نے بین الاقوامی پلیٹ فارم پر پاکستان کے وقار کو برقرار رکھنے پر ٹیم کی شاندار کامیابی پر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کیمبرین گشت کی مشق، جو کہ برطانیہ کے ناقابل معافی پہاڑی علاقے میں کی جاتی ہے، جسمانی برداشت، حکمت عملی اور ذہنی استقامت کا ایک مشکل امتحان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ارشد ندیم نے قوم کا سر فخر سے بلند سے کردیا، آئی ایس پی آر

انہوں نے کہا کہ یہ ٹیم ورک، قیادت، خود نظم و ضبط، ہمت اور عزم پر زور دیتا ہے جو کہ انتہائی ضروری آپریشنل منظرناموں کے تحت فوجی مہارت کے لیے ایک معیار کے طور پر کام کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گوگل فوٹوز میں نئے مصنوعی ذہانت کے فیچرز متعارف

استثنیٰ کسی شخصیت کے لیے نہیں بلکہ صدر و وزیراعظم کے عہدوں کا احترام ہے، رانا ثنا اللہ

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ